دھماکے کے بعد پشاور میں ہرتال
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی ہے اور ایک سو کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اٹھاون افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ پشاور میں مذید حملوں کا خطرہ پایا جاتا ہے لیکن ان حملوں کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس واقعہ کے خلاف آج پشاور میں قصہ خوانی بازار ، جھنگی محلہ ، خیبر بازار اور دیگر قریبی علاقوں میں کاروبار مکمل طور پر بند رہا ہے ۔ پشاور سے عزیزاللہ خان