پشاور میں قصہ خوانی بازار میں دھماکے کے بعد کے مناظر
،تصویر کا کیپشناتوار کی صبح خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے تاریخی بازار قصہ خوانی میں کار بم دھماکہ ہوا۔
،تصویر کا کیپشنخیبر پختون خوا کے اے آئی جی پولیس شفقت ملک نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ بارود سے بھری گاڑی میں ہوا۔
،تصویر کا کیپشن اے آئی جی پولیس شفقت ملک کا کہنا تھا کہ ’اس دھماکے میں استعمال ہونے والی پوری گاڑی کو بم میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور لگتا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنزیادہ تر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشندھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیوں شروع کر دی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنیاد رہے کہ پشاور میں گذشتہ سات دنوں میں یہ دہشت گردی کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنقصہ خوانی پشاور کا تاریخی بازار ہے جہاں اکثر اوقات بھیڑ بھاڑ رہتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سرکاری ٹی وی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔