بھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر میں مسلح حملوں کے نتیجے میں فوج کے مطابق نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر کے جموں خطے میں دو الگ الگ مقامات پر مسلح حملوں کے نتیجے میں فوج کے مطابق اب تک ایک فوجی افسر اور دو شہریوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں
،تصویر کا کیپشنحملہ آوروں نے ایک ٹرک پر قبضہ کر لیا اور ملحقہ ضلع سامبا میں قائم فوج کے ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا
،تصویر کا کیپشنپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سامبا ضلع میں فوجی کیمپ کے اندر دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیاگیا ہے
،تصویر کا کیپشنیہ حملہ نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی طے شدہ ملاقات سے چند دن قبل ہوا ہے
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر اس حملے کے لیے پاکستان کو ذمے دار ٹھہرانا غلط ہوگا
،تصویر کا کیپشنیہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے انکشاف کے بعد فوج اور سول حکمرانوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے
،تصویر کا کیپشنجنرل سنگھ نے کہا تھا کہ کشمیر کے تقریباً تمام وزرا کو فوج کی جانب سے خفیہ طور رقوم ملتی ہیں جس کے ذریعے وہ ’قیامِ امن کے لیے بہت سے کام‘ کرتے ہیں
،تصویر کا کیپشنیہ حملہ بھارتی وزیراعظم کے اس اعلان کے صرف ایک دن بعد ہوا ہے جس میں انھوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے