چین میں سمندری طوفان سے تباہی

چین کے جنوبی صوبے میں سمندری طوفان اساگی کے باعث پچیس افراد ہلاک ہوئے

چین کے گونگ ڈونگ صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان اساگی کے باعث صوبے کے جنوبی علاقوں میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچین کے گونگ ڈونگ صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان اساگی کے باعث صوبے کے جنوبی علاقوں میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جاپانی زبان میں اساگی کا مطلب ہے خرگوش۔
،تصویر کا کیپشنجاپانی زبان میں اساگی کا مطلب ہے خرگوش۔
حکام کے مطابق کئی علاقوں میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے درخت گرے اور گاڑیاں سڑکوں سے اتر گئیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق کئی علاقوں میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے درخت گرے اور گاڑیاں سڑکوں سے اتر گئیں۔
زیادہ تر ہلاکتیں ڈوبنے یا پھر ملبے تلے دبنے سے ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنزیادہ تر ہلاکتیں ڈوبنے یا پھر ملبے تلے دبنے سے ہوئی ہیں۔
اس سمندری طوفان کے باعث ساڑھے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سمندری طوفان کی وجہ سے ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس سمندری طوفان کے باعث ساڑھے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سمندری طوفان کی وجہ سے ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب ہانگ کانگ میں اتنا نقصان نہیں ہوا جتنی توقع کی جا رہی تھی۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب ہانگ کانگ میں اتنا نقصان نہیں ہوا جتنی توقع کی جا رہی تھی۔
چینی حکام نے 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور 50 ہزار امدادی کارکن کام کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچینی حکام نے 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور 50 ہزار امدادی کارکن کام کر رہے ہیں۔
چین کے جنوبی حصے میں سمندری طوفان آنا معمول کی بات ہے لیکن اساگی جیسی طاقت رکھنے والے سمندری طوفان شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچین کے جنوبی حصے میں سمندری طوفان آنا معمول کی بات ہے لیکن اساگی جیسی طاقت رکھنے والے سمندری طوفان شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔