کینیا میں فوج کا کہنا ہے کہ شاپنگ سنٹر میں اب چند افراد ہی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں
،تصویر کا کیپشنکینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سنیچر کی دوپہر کو ایک شاپنگ سنٹر پر حملہ کرنے والے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی تاحال جاری ہے
،تصویر کا کیپشنفوج کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود بیشتر افراد کو بچا لیا گیا ہے اور اب چند افراد ہی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں
،تصویر کا کیپشنپیر کو سنٹر میں ایک دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں اور سکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فوج کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو نیروبی کے ویسٹ گیٹ سنٹر کو مسلح حملہ آوروں نے سنیچر کی دوپہر نشانہ بنایا
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے دستی بم پھینکے اور اس کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوئے
،تصویر کا کیپشنصومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کے اس حملے میں 150 افراد زحمی بھی ہوئے ہیں
،تصویر کا کیپشنحملے کی شدت کو دیکھتے ہوئے فوج کی مدد طلب کر لی گئی
،تصویر کا کیپشنحملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں فوج کو مقامی پولیس کی مدد بھی حاصل رہی
،تصویر کا کیپشنشاپنگ سنٹر کی عمارت پر حملے کے بعد وہاں موجود افراد نے باہر نکلنے کے لیے ہر ممکن راستے استعمال کیے
،تصویر کا کیپشناس واقعے میں متعدد مغربی ممالک کے شہری بھی متاثر ہوئے۔ امریکہ نے اپنے چند شہریوں کے زخمی جبکہ فرانس نے دو شہروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
،تصویر کا کیپشنعمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہونے والے افراد خوف اور پریشانی کی وجہ سے نڈھال ہوگئے
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے موقع پر موجود افراد کو ان کے مذہب کی بنیاد پر چنا اور پھر انہیں باہر چلے جانے کی اجازت دی یا ان پر فائرنگ کی
،تصویر کا کیپشنحملہ آوروں کو عمارت کے ایک کونے میں محدود کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تلاشی کا عمل شروع کیا اور محفوظ مقامات پر چھپنے والے افراد ہاتھ اٹھائے عمارت سے باہر نکلے
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق حملے کو آٹھ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد بھی آپریشن رات کی تاریکی میں جاری رکھا جائے گا