’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘

2013 کے سالانہ فلکیاتی فوٹوگرافی مقابلے میں شامل بہترین تصاویر پر ایک نظر

گرینچ میں واقع شاہی رصدگاہ نے 2013 کے آسٹرانوی فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں چار شعبوں کے فاتحین اور تین خصوصی انعامات جیتنے والے تصاویر کا اعلان کیا ہے۔ اس سال زمین اور خلا کے شعبے میں اور مجموعی طور پر مقابلہ جیتنے والی یہ تصویر مارک جی نے کھینچی جس میں ہماری کہکشاں ملکی وے کے گرد مجیلینک بادل اور دو دیگر کہکشائیں دکھائی دے رہی ہیں
،تصویر کا کیپشنگرینچ میں واقع شاہی رصدگاہ نے 2013 کے آسٹرانوی فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں چار شعبوں کے فاتحین اور تین خصوصی انعامات جیتنے والے تصاویر کا اعلان کیا ہے۔ اس سال زمین اور خلا کے شعبے میں اور مجموعی طور پر مقابلہ جیتنے والی یہ تصویر مارک جی نے کھینچی جس میں ہماری کہکشاں ملکی وے کے گرد مجیلینک بادل اور دو دیگر کہکشائیں دکھائی دے رہی ہیں
یہ ان مقابلوں کا پانچواں سال ہے۔ زمین اور خلا کے شعبے میں دوسرا انعام ’گرین انرجی‘ نامی اس تصویر کو ملا جس میں ناروے کے فوٹوگرافر فریڈرک برامز نے ارورا بوریالس (قطبی روشنیاں) کی تصویر کشی کی ہے
،تصویر کا کیپشنیہ ان مقابلوں کا پانچواں سال ہے۔ زمین اور خلا کے شعبے میں دوسرا انعام ’گرین انرجی‘ نامی اس تصویر کو ملا جس میں ناروے کے فوٹوگرافر فریڈرک برامز نے ارورا بوریالس (قطبی روشنیاں) کی تصویر کشی کی ہے
خلائی وسعت کے شعبے میں پہلا انعام ایڈم بلاک کی اس تصویر نے جیتا جس میں ایس ایچ 2-239 نامی ستاروں کے جھرمٹ کو دکھایا گیا ہے۔ اس جھرمٹ میں موجود ستاروں کی تابکاری چند ہزار برس میں اس کے گرد موجود بادلوں کو چھانٹ دیتی ہے اور یوں اس کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے
،تصویر کا کیپشنخلائی وسعت کے شعبے میں پہلا انعام ایڈم بلاک کی اس تصویر نے جیتا جس میں ایس ایچ 2-239 نامی ستاروں کے جھرمٹ کو دکھایا گیا ہے۔ اس جھرمٹ میں موجود ستاروں کی تابکاری چند ہزار برس میں اس کے گرد موجود بادلوں کو چھانٹ دیتی ہے اور یوں اس کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے
خلائی وسعت کے شعبے میں دوسرا انعام ٹام ڈونوگ کی اس تصویر کو دیا گیا جس میں ایک کہکشان میں دھوئیں کے بادل دکھائے گئے ہیں
،تصویر کا کیپشنخلائی وسعت کے شعبے میں دوسرا انعام ٹام ڈونوگ کی اس تصویر کو دیا گیا جس میں ایک کہکشان میں دھوئیں کے بادل دکھائے گئے ہیں
ہمارا نظامِ شمسی وہ تیسرا شعبہ تھا جس میں انعام دیے گئے۔ اس میں سورج اور اس کے گرد گردش کرنے والے سیاروں، ان کے چاندوں اور دمدار ستاروں کی تصاویر شامل تھیں۔ پہلا انعام جیتنے والی سورج کی یہ تصویر چین کے مین تو ہوئی نے اتاری۔
،تصویر کا کیپشنہمارا نظامِ شمسی وہ تیسرا شعبہ تھا جس میں انعام دیے گئے۔ اس میں سورج اور اس کے گرد گردش کرنے والے سیاروں، ان کے چاندوں اور دمدار ستاروں کی تصاویر شامل تھیں۔ پہلا انعام جیتنے والی سورج کی یہ تصویر چین کے مین تو ہوئی نے اتاری۔
نظامِ شمسی کی اسی درجہ بندی میں دوسرا انعام ایلن فرائیڈمین کے مقناطیسی بھنور کو ملا۔ سورج کی سطح پر واقع اس بھنور کا ہر تاریک ترین حصہ حجم میں تقریباً ہماری زمین کے برابر ہے اور مجموعی طور پر یہ بھنور دس زمینوں جتنا بڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشننظامِ شمسی کی اسی درجہ بندی میں دوسرا انعام ایلن فرائیڈمین کے مقناطیسی بھنور کو ملا۔ سورج کی سطح پر واقع اس بھنور کا ہر تاریک ترین حصہ حجم میں تقریباً ہماری زمین کے برابر ہے اور مجموعی طور پر یہ بھنور دس زمینوں جتنا بڑا ہے۔
بہترین نوجوان فلکیاتی فوٹوگرافر کا اعزاز امریکہ کے چودہ سالہ جیکب مارچیو کو دیا گیا۔ ان کی ’ملکی وے‘ کی یہ تصویر کہکشاں کے مرکز کی ہے جہاں اربوں ستاروں کی روشنی آسمان پر ایک لکیر کی مانند دکھائی دیتی ہے
،تصویر کا کیپشنبہترین نوجوان فلکیاتی فوٹوگرافر کا اعزاز امریکہ کے چودہ سالہ جیکب مارچیو کو دیا گیا۔ ان کی ’ملکی وے‘ کی یہ تصویر کہکشاں کے مرکز کی ہے جہاں اربوں ستاروں کی روشنی آسمان پر ایک لکیر کی مانند دکھائی دیتی ہے
دس سالہ امریکی آریانا برنل اس شعبے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ یہ انعام انہیں ’الوداع سورج، خوش آمدید چاند‘ نامی تصویر پر دیا گیا
،تصویر کا کیپشندس سالہ امریکی آریانا برنل اس شعبے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ یہ انعام انہیں ’الوداع سورج، خوش آمدید چاند‘ نامی تصویر پر دیا گیا
عوام اور خلا کے شعبے میں پہلا انعام مارک جی کی اس تصویر کو ملا جس میں چاند کو ابھرتے دکھایا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنعوام اور خلا کے شعبے میں پہلا انعام مارک جی کی اس تصویر کو ملا جس میں چاند کو ابھرتے دکھایا گیا ہے
بین کنیلس کی اس تصویر کو عوام اور خلا کے شعبے میں دوسرا انعام دیا گیا
،تصویر کا کیپشنبین کنیلس کی اس تصویر کو عوام اور خلا کے شعبے میں دوسرا انعام دیا گیا
فلکیاتی فوٹوگرافی میں بہترین نووارد کا سر پیٹرک مُور انعام سیم کورنویل کو سیارہ زہرہ کے سورج کے آگے سے گزرنے کے لمحے کو مقید کرنے والی اس تصویر کے لیے دیا گیا
،تصویر کا کیپشنفلکیاتی فوٹوگرافی میں بہترین نووارد کا سر پیٹرک مُور انعام سیم کورنویل کو سیارہ زہرہ کے سورج کے آگے سے گزرنے کے لمحے کو مقید کرنے والی اس تصویر کے لیے دیا گیا
روبوٹک سکوپ تصویر کے شعبے میں ٹریپزیئم جھرمٹ اور اس کے گرد موجود خلائی اجسام کی اس رنگین تصویر کو دیا گیا: تصاویر بشکریہ (رائل میوزیم گرینچ)
،تصویر کا کیپشنروبوٹک سکوپ تصویر کے شعبے میں ٹریپزیئم جھرمٹ اور اس کے گرد موجود خلائی اجسام کی اس رنگین تصویر کو دیا گیا: تصاویر بشکریہ (رائل میوزیم گرینچ)