انڈونیشیا کے صوبہ سماترا میں آتش فشاں پھٹنے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے مغربی علاقے میں آتش فشاں پہاڑ سنہابونگ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پھٹ پڑا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ ہی رہے تھے کہ انہیں راکھ اور لاوے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں
،تصویر کا کیپشنآفات سے نمٹنے کے مقامی ادارے کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے پھٹنے سے راکھ اور دھوئیں کے گہرے بادل تین کلو میٹر تک پھیل گئے
،تصویر کا کیپشناتوار کو آتش فشاں پھٹنے کے بعد 6200 افراد کو گاؤں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا تھا
،تصویر کا کیپشنضلع کارو میں بعض کسان اپنی فصلوں کو راکھ سے بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے
،تصویر کا کیپشنآتش فشاں پھاڑ سنہابونگ صوبہ سماترا میں واقع ہے اور اس کی اونچائی 2600 میٹر (8530 فٹ) ہے
،تصویر کا کیپشناپنے گھروں کو چھوڑنے والے افراد شکایت کر رہے ہیں کہ امدادی کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ ہیں، صفائی اور طبی سہولیات کی بھی کمی ہے