کلکتہ کے اینگلو انڈین باشندے

پرانی روایات کے درمیان نئے مواقع کی تلاش میں پریشان ایسی کمیونٹی جس نے اپنی وراثت نہیں چھوڑی۔

اینگلو انڈین مغربی اور ہندوستانی ناموں کا امتراج ہیں، اور ان کی مخصوص روایات اور مختلف رنگ و روپ ہیں۔ اینگلو انڈین برطانوی دورِ حکومت کی علامت تصور کیے جاتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں اینگلو انڈین بھارت کے شہر کولکتہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اس تصویر میں ایک اینگلو انڈین دلہن اور ان کا خاندان ایک چرچ میں شادی کی رسم ادا کرنے کے لیے جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناینگلو انڈین مغربی اور ہندوستانی ناموں کا امتراج ہیں، اور ان کی مخصوص روایات اور مختلف رنگ و روپ ہیں۔ اینگلو انڈین برطانوی دورِ حکومت کی علامت تصور کیے جاتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں اینگلو انڈین بھارت کے شہر کولکتہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اس تصویر میں ایک اینگلو انڈین دلہن اور ان کا خاندان ایک چرچ میں شادی کی رسم ادا کرنے کے لیے جا رہا ہے۔
کولکتہ میں رہائش پذیر اینگلو انڈین کمیونٹی وقت کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے اور یہاں سے بہت سارے لوگ روزگار کے بہتر مواقع کی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکولکتہ میں رہائش پذیر اینگلو انڈین کمیونٹی وقت کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے اور یہاں سے بہت سارے لوگ روزگار کے بہتر مواقع کی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔
وسطی کولکتہ کی رپن سٹریٹ روایتی طور پر اینگلو انڈینز کا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنوسطی کولکتہ کی رپن سٹریٹ روایتی طور پر اینگلو انڈینز کا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔
بہت سے اینگلو انڈینز رپن سٹریٹ میں واقع اس طرح کے مکانات میں رہتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے اینگلو انڈینز رپن سٹریٹ میں واقع اس طرح کے مکانات میں رہتے ہیں۔
اینگلو انڈین کمیونٹی کے بزرگ اب بھی اکثر اوقات کولکتہ رینجرز کلب جاتے ہیں اور اس کلب کی انتظامیہ میں اینگلو انڈین کمیونٹی کے لوگ ہی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناینگلو انڈین کمیونٹی کے بزرگ اب بھی اکثر اوقات کولکتہ رینجرز کلب جاتے ہیں اور اس کلب کی انتظامیہ میں اینگلو انڈین کمیونٹی کے لوگ ہی شامل ہیں۔
بھارت میں خدمات کے سیکٹر میں ترقی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے نوجوان اینگلو انڈینز نے ایسی نوکریاں کرنا شروع کی دی ہیں جہاں روانی سے انگریزی زبان بولنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہ نوجوان اپنے روایتی علاقوں سے ملی جلی برادریوں والے علاقے میں چلے گئے ہیں۔ نئے سال کی آمد پر ایک تقریب میں ایک اینگلو انڈین لڑکی رقص کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں خدمات کے سیکٹر میں ترقی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے نوجوان اینگلو انڈینز نے ایسی نوکریاں کرنا شروع کی دی ہیں جہاں روانی سے انگریزی زبان بولنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہ نوجوان اپنے روایتی علاقوں سے ملی جلی برادریوں والے علاقے میں چلے گئے ہیں۔ نئے سال کی آمد پر ایک تقریب میں ایک اینگلو انڈین لڑکی رقص کر رہی ہے۔
کولکتہ میں اینگلو انڈینز کا ایک قدیم علاقہ باؤ بیرکس ہیں۔ یہ شہر کے وسط میں تنگ گلیوں میں سرخ اینٹوں سے تیار کردہ فلیٹوں کا ایک بلاک ہے۔ یہاں ایک سو سے زائد خاندان مقیم ہیں اور ان فلیٹوں کو منہدم کرنے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکولکتہ میں اینگلو انڈینز کا ایک قدیم علاقہ باؤ بیرکس ہیں۔ یہ شہر کے وسط میں تنگ گلیوں میں سرخ اینٹوں سے تیار کردہ فلیٹوں کا ایک بلاک ہے۔ یہاں ایک سو سے زائد خاندان مقیم ہیں اور ان فلیٹوں کو منہدم کرنے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر باؤ بیرکس میں اینگلو انڈینز کا جشن اس کمیونٹی کے رسم و رواج کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرسمس کے موقع پر باؤ بیرکس میں اینگلو انڈینز کا جشن اس کمیونٹی کے رسم و رواج کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
کلائیو مہر سمیت کمیونٹی کے بہت سے ارکان 1977 میں آسٹریلیا ہجرت کر گئے تھے اور وہ اب بھی کولکتہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکلائیو مہر سمیت کمیونٹی کے بہت سے ارکان 1977 میں آسٹریلیا ہجرت کر گئے تھے اور وہ اب بھی کولکتہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔
اینگلو انڈین گھڑ سوار میلکم میسیک شہر میں واقع ایک اصطبل کے سامنے کھڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناینگلو انڈین گھڑ سوار میلکم میسیک شہر میں واقع ایک اصطبل کے سامنے کھڑے ہیں۔
ردرفرڈ ایلفرڈ کبھی نامور گھڑ سوار تھے لیکن ایک حادثے میں معذور ہو گئے۔اب یہ گھوڑوں کے مالک ہیں اور اب بھی گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنردرفرڈ ایلفرڈ کبھی نامور گھڑ سوار تھے لیکن ایک حادثے میں معذور ہو گئے۔اب یہ گھوڑوں کے مالک ہیں اور اب بھی گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔