تصاویر: بونڈ اور بیٹلز کی نادر تصویریں

تصاویر: بونڈ اور بیٹلز کی نادر تصویریں

پاپ گروپ ’دی بیٹلز‘
،تصویر کا کیپشنانیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی کے فنکاروں کی کچھ تصاویر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مشہور پاپ گروپ ’دی بیٹلز‘ کی یہ بے تکلفانہ تصاویر جیسے کے یہ جس میں وہ اپنی فلائٹ سے قبل عملے کو آٹوگراف دے رہے ہیں، ان نیگٹیو اور سلائڈز میں شامل ہیں جو مرحوم فوٹوگرافر فلپ گوٹلوپ کی اہلیہ سے ان کے ایک رشتے دار کو ورثے میں ملی ہیں۔ نیلامی کے منتظم رچرڈ ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ نے ایسی ہزاروں تصاویر موجود ہیں۔
شرلی ایٹن
،تصویر کا کیپشننیلامی میں اداکارہ شرلی ایٹن کا یہ رنگین نیگیٹو بھی ہے جس میں انہیں بانڈ فلم ’گولڈ فنگر‘ کے لیے سونے کے رنگ میں رنگا جا رہا ہے۔ ایک نامعلوم فوٹوگرافر کے مجموعے میں شامل یہ تصاویر بھی نیلامی میں شامل ہے۔ رچرڈ ایڈورڈ کا کہنا ہے’ یہ تصویریں بہت دلچسب ہیں۔ ان میں ناصرف فنکاروں کی سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے بلکہ ایسے بے تکلف لمحے محفوظ میں جن میں وہ سفر میں ہیں، ریہرسل کر رہے ہیں یا پھر آرام۔
سیمی ڈیوڈ جونیئر
،تصویر کا کیپشنسنہ انیس سو تریسٹھ میں جب فلپ گوٹلوپ کو ایبی اسٹوڈیو میں بیٹلز کی تصاویر لینے کا کام سونپا گیا تو ان دنوں وہ زیادہ تر گلیمر کی دنیا ہی میں کام کرتے تھے۔ انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں وہ گلوکاروں، فنکاروں اور ٹی وی اداکاروں کی تصاویر بناتے رہے۔ اس میں سے اکثر تصاویر تو بے تکلف انداز میں ہیں جیسے کہ یہ جس میں ڈیوس جونیئر کو لائنل بلیئر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
جارج ہیریسن
،تصویر کا کیپشنجارج ہیریسن کی سگار جلاتے ہوئے یہ تصویر ان کی اکیسویں سالگرہ پر لی گئی۔ رچرڈ ایڈورڈ نے بتایا کہ اکثر خریدار خاندانی جھگڑوں، تحفظ اور شہرت کے بارے میں فکر مند ہونے کی وجہ سے اپنی پہچان ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
دا جیکسنز
،تصویر کا کیپشنتصویروں کے اس مجموعے میں ان معروف شخصیات کی زندگی کی اس حقیقت کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں انہیں کیمروں کے لیے تصویر کھنچوانے کے لیے خاص انداز اختیا کرنے پڑتے ہیں۔ سنہ انیس سو بہتر کی اس تصویر میں جیکسن فائیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں سب سے بیچھے ڈینڈی جیکسن ہیں۔ یہ اس گروپ کی مختلف انداز میں کھینچی گئی تصویروں میں سے ایک ہے۔
چارلی واٹس، کیتھ رچرڈز اور مِک جیگر
،تصویر کا کیپشناس نیلامی کے منتظم رچرڈ ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں کئی نامور شخصیات اور کئی غیر معروف لوگ بھی شامل ہیں۔ اس میں فلپ گوٹلوپ کی کھینچی ہوئی کلف رچرڈ، نیل سیڈاکا، جانی کیش، دا موڈی بلیوز، دا کِنکس، ڈیوڈ ایسیکس، لیبریس اور جولی اینڈریو تصاویر شامل ہیں۔
ڈیوڈ فراسٹ میڈم تساؤ میں اپنے مجسمے کے ہمراہ
،تصویر کا کیپشنرچرڈ ایڈورڈ سمجھتے ہیں کہ فلپ گوٹلوپ کی کئی تصویریں کبھی شائع نہیں ہوئیں۔ گوٹلوپ کی بیوی کے رشتے دار کو وراثت میں ملنے والی مزید کئی تصاویر فروخت کی جا سکتی ہیں۔ ڈیوڈ فروسٹ کی میڈم تساؤ میں اپنے مجسمے کے ساتھ کھینچی گئی اس تصویر کا نیگٹو (یہاں اس تصویر کا پرنٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے) بھی نیلامی میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ کئی معروف برطانوی شخصیات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
راڈ ہل اور ایمو
،تصویر کا کیپشنفلپ گوٹلوپ نے سنہ انیس سو چالیس میں فوٹوگرافی کے کتابچے لکھنے شروع کیے۔ ان کے ان کتابچوں میں پروفیشنل اور پریکٹیکل فوٹوگرافی گائیڈ اور برہنہ فوٹوگرافی اور ’نسوانیت‘ پر کتابچے شامل ہیں۔ تین دہائیوں بعد ان کا کیمرے کی توجہ زیادہ تر اس دور کے فنکاروں پر رہی۔ انہوں نے اس تصویر میں راڈ ہل اور ایمو کور کو سٹیج پر نہیں بلکہ سڑھیوں پر تصویر بند کر لیا۔