،تصویر کا کیپشن(اس گیلری میں شامل بعض تصویریں قارئین کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتی ہیں)
حزبِ اختلاف نے اس اقدام کو قتل عام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ شامی فوج کا کہنا ہے کہ یہ الزامت جھوٹیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآن لائن شائع کی جانے والی ویڈیو اور تصویروں میں کیمیائی مواد سے متاثر ہونے والے شہریوں کو جن میں بچے بھی شامل ہیں دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناقوامِ متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ شام میں پہلے سےموجود معائنہ کاروں کو دمشق کے نواح میں اس مقام تک رسائی دلوانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ، فرانس اور ترکی سمیت چھتیس ممالک نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر سخت عالمی ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشام کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کی توجہ ہٹانا ہے۔