سزائے موت:’صدر وزیرِاعظم سے بات کرنا چاہتے ہیں‘
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کو سزائے موت کے دو مجرمان کی جانب سے رحم کی اپیلیں موصول ہوئی تھیں تاہم آئین کے تحت صدر خود ہی ان کی سزائیں مؤخر نہیں کر سکتے۔ چنانچہ صدر نے ان اپیلوں کو حکومت کے پاس بھجوایا ہے اور میاں نواز شریف سے اس معاملے پر گفتگو کے لیے کہا ہے جس کے بعد حکومت نے صدر کی وطن واپسی تک یہ سزائیں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔