’ہم ڈرے ہوئے اور تشویش میں ہیں‘
مصر میں انقلاب اور پھر انتخابات کے بعد ایک نسبتاً آزاد اور خوشحال زندگی کا خواب دیکھنے والا آدمی اب کس حال میں ہے اور کیا سوچ رہا ہے۔ یہی جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی تابندہ گیلانی نے قاہرہ جامعہ الازہر میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ریحام عبداللہ سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ مصر میں موجودہ حالات کی وجہ سے زندگی کس حد تک متاثر ہوئی ہے۔