،تصویر کا کیپشنمصر کے حکام لوگوں کو تنبیہہ کر رہے ہیں کہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کرفیو نافذ کردیا جائے گا اور لوگ کرفیو کا احترام کریں۔
،تصویر کا کیپشنمصر میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف اٹلی نے مصری سفیر کو طلب کیا اور مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائئوں اور ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔
،تصویر کا کیپشنمصر میں وزارتِ صحت، سکیورٹی ذرائع اور صحافیوں کے مطابق مصر میں ہلاکتوں کی تعداد اڑتیس ہے۔
،تصویر کا کیپشنسکندریہ آج زیادہ تر خاموش ہی ہے۔ دو علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچھوٹے ٹرک، گاڑیاں اور موٹر سائیکل ہر چند منٹ بعد زخمیوں کو لے کر رمسیس سکوائر کے پیچھے ہسپتال پہنچا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنقاہرہ یونیورسٹی کے باہر سابق صدر محمد مرسی کی حامی ایک خاتون احتجاج کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کے روز مصر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس تصویر میں ساحلی شہر سکندریہ کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیاں گزر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنقاہرہ میں تحریر سکوئر کے باہر فوجی ٹینک پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں۔ اخوان المسلمین نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کے خلاف جمعے کو ’یومِ غضب‘ کے طور پر منانے کی درخواست کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمعزول صدر محمد مرسی کی حامی خواتین قاہرہ میں النور مسجد کے قریب مظاہرہ کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک شخص قاہرہ میں مسجد الایمان کے قریب ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی فہرستیں دیکھ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسرکاری خاکروب اس جگہ کو صاف کر رہے ہیں جہاں سے سابق صدر مرسی کے حامیوں کا دھرنا زبردستی ختم کروایا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنایک مصری فوجی اہلکار مسجد رابعہ العدویہ کی تصویر لے رہا ہے۔ اس مسجد سے مظاہرین کو پرتشدد مظاہرے کے بعد نکالا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمسجد رابعہ العدویہ کے باہر صدر مرسی کا پوسٹر۔
،تصویر کا کیپشنایک عیسائی خیراتی ادارے کی عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ شدت پسندوں نے حکومت کے ساتھ ساز باز کے الزام میں اس عمارت کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمسجد رابعہ العدویہ کے باہر وہ جگہ جہاں سے مظاہرین کا انخلا کیا گیا تھا۔