مصر: تشدد کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ

قاہرہ میں مصری سکیورٹی فورسز نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا ختم کروا دیا جس کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قاہرہ میں مصری سکیورٹی فورسز نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا ختم کروا دیا ہے جس کے دوران متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنقاہرہ میں مصری سکیورٹی فورسز نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا دھرنا ختم کروا دیا ہے جس کے دوران متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متضاد بیانات آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متضاد بیانات آ رہے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ مغربی قاہرہ میں واقع نہدہ چوک کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے کہا ہے کہ مغربی قاہرہ میں واقع نہدہ چوک کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
 معزول صدر مرسی کی پارٹی اخوان المسلمین نے اسے قتل عام قرار دیتے ہوئے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن معزول صدر مرسی کی پارٹی اخوان المسلمین نے اسے قتل عام قرار دیتے ہوئے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
مصر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ملحقہ گلیوں کی صفائی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنمصر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ملحقہ گلیوں کی صفائی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
اس سے قبل وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مظاہرین کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا ہے اور ان کا پیچھا نہیں کیا جائے گا، ’سوائے ان لوگوں کے جو قانون کو مطلوب ہیں‘۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مظاہرین کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا ہے اور ان کا پیچھا نہیں کیا جائے گا، ’سوائے ان لوگوں کے جو قانون کو مطلوب ہیں‘۔
مصر کی وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فسادات کے واقعات میں چھپن افراد ہلاک اور پانچ سو چھبیس زخمی ہوگئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمصر کی وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فسادات کے واقعات میں چھپن افراد ہلاک اور پانچ سو چھبیس زخمی ہوگئے ہیں۔
اخوان المسلمین ٹیلی ویژن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے کے مقامات پر گاڑیاں لے کر پہنچیں تاکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔
،تصویر کا کیپشناخوان المسلمین ٹیلی ویژن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے کے مقامات پر گاڑیاں لے کر پہنچیں تاکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔
 وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز قاہرہ کے مشرق میں واقع مسجد رابعہ العدویہ اور مغرب میں نہدہ چوک میں جاری مظاہروں کے خلاف ’مناسب اقدامات‘ کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشن وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز قاہرہ کے مشرق میں واقع مسجد رابعہ العدویہ اور مغرب میں نہدہ چوک میں جاری مظاہروں کے خلاف ’مناسب اقدامات‘ کر رہی ہے۔