تصاویر: کوئٹہ میں خودکش حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پولیس لائن میں نمازِ جنازہ کے دوران خودکش دھماکے کے بعد کی تصاویر۔

حملے کی جگہ پر ایک تباہ شدہ گاڑی
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں جمعرات کو پولیس لائن میں ایس ایچ او محب اللہ جان کی نماز جنازہ سے قبل دھماکہ ہوا۔ ایس ایچ او محب اللہ جان ایک دن پہلے بدھ کو کوئٹہ میں ہی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک پولیس اہلکار کی ٹوپی
،تصویر کا کیپشنپولیس لائن میں نماز جنازہ کے وقت پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مسجد کے باہر کا منظر
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ پولیس کے ایک ترجمان میر زبیر محمود نے خبر رساں اداروں کو بتایا تھا کہ’نمازِ جنازہ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا‘۔
حملے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار ہسپتال میں
،تصویر کا کیپشندھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور جائے وقوعہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔
پولیس لائن کی مرکزی مسجد
،تصویر کا کیپشندھماکہ پولیس لائن کی مرکزی مسجد کے باہر ہوا۔
آئی جی بلوچستان کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے تیس افراد میں سے اکیس کی شناخت ہو گئی ہے اور یہ تمام پولیس کے افسران اور جوان ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآئی جی بلوچستان کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے تیس افراد میں سے اکیس کی شناخت ہو گئی ہے اور یہ تمام پولیس کے افسران اور جوان ہیں۔
حملے میں زخمی ہونے والا ایک شخض ہسپتال میں
،تصویر کا کیپشنحملے میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔