،تصویر کا کیپشنپاکستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے چار دنوں میں مزید تیز بارشیں متوقع ہیں
،تصویر کا کیپشنکراچی میں جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ کراچی کے ایک علاقےمیں دکاندار بارش کے پانی سے خراب ہونے والے کپڑوں کا جائزہ لے رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث 245 دیہات متاثر ہوئے ہیں
،تصویر کا کیپشنمرنے والوں میں نصف کا تعلق کراچی سے ہے، جہاں غریب علاقوں میں مکان منہدم ہو گئے ہیں۔ کئی لوگ بجلی کے جھٹکے لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بچے سیلابی پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
،تصویر کا کیپشنکراچی میں بارش نے عام معمولات زندگی کو مفلوج بنادیا، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا
،تصویر کا کیپشنکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہر میں شدید بارش کے بعد ایمرجنسی کا نفاذ کردیا، محکمہ نکاسی اور فراہمی آب کا نظام شدید متاثر ہوا ہے
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں
،تصویر کا کیپشنکراچی سب سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔ یہاں کئی علاقوں میں پانی کی سطح اتنی بلند ہو گئی کہ گاڑیاں پانی میں تیرتی نظر آئیں
،تصویر کا کیپشنکراچی کی مختلف سڑکیں شدید بارشوں اور نکاسیِ آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بحریہ نے کراچی میں بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں میں ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں
،تصویر کا کیپشنکراچی میں کئی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب زدہ علاقوں سے نکلنے کی کوشش کی
،تصویر کا کیپشنبارشوں کی وجہ سے پشاور کے مختلف مقامات پر چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن سرکاری سطح پر صرف تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنگذشتہ رات شہر کے مختلف حصوں سے تقریباً ڈیڑھ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا