فلکی مناظر کی تصاویر کا مقابلہ

فلکی مناظر کی تصاویر کا مقابلہ

یوسی مٹی پارک کے اوپر خلاؤں کی عظیم بیکرانی میں گھومتی ہوئی کہکشاؤں کی اس تصویر کو 2013 کی فلکیات کی بہترین تصاویر کے مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیوسی مٹی پارک کے اوپر خلاؤں کی عظیم بیکرانی میں گھومتی ہوئی کہکشاؤں کی اس تصویر کو 2013 کی فلکیات کی بہترین تصاویر کے مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے۔
یہ مقابلہ گذشتہ پانچ برس سے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کا اہتمام گرینچ میں واقع رائل آبزرویٹری ’سکائی ایٹ نائٹ میگزین‘ کے اشتراک سے کرتی ہے۔ اس تصویر میں دُم دار ستارے پین سٹار کی دم میں موجود گرد اور گیس دکھائی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ مقابلہ گذشتہ پانچ برس سے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کا اہتمام گرینچ میں واقع رائل آبزرویٹری ’سکائی ایٹ نائٹ میگزین‘ کے اشتراک سے کرتی ہے۔ اس تصویر میں دُم دار ستارے پین سٹار کی دم میں موجود گرد اور گیس دکھائی دے رہے ہیں۔
نئے فوٹوگرافروں کے لیے مختص انعام کا نام سکائی ایٹ نائٹ میگزین کے سر پیٹرک مور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس منتخبہ تصویر میں برطانیہ میں واقع قدرتی محراب ’ڈرڈل گیٹ‘ پیش منظر میں ہے جب کہ اس کے پیچھے آسمان پر ملکی وے کہکشاں پھیلی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشننئے فوٹوگرافروں کے لیے مختص انعام کا نام سکائی ایٹ نائٹ میگزین کے سر پیٹرک مور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس منتخبہ تصویر میں برطانیہ میں واقع قدرتی محراب ’ڈرڈل گیٹ‘ پیش منظر میں ہے جب کہ اس کے پیچھے آسمان پر ملکی وے کہکشاں پھیلی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
مائیک کری کی ’ناردرن لائٹس XXIII‘ کو سر پیٹرک مور انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمائیک کری کی ’ناردرن لائٹس XXIII‘ کو سر پیٹرک مور انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
مقابلے کے فاتح کو 1500 پاؤنڈ کی رقم دی جائے گی، جب کہ سال کے نوجوان فوٹوگرافر کا انعام جیتنے والے کو 500 پاؤنڈ دیے جائیں گے۔ الیگزینڈر کونو کی اس تصویر میں سیارہ زہرہ سورج کے آگے سے گزر رہا ہے۔ یہ تصویر بحیرۂ اسود میں لی گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے کے فاتح کو 1500 پاؤنڈ کی رقم دی جائے گی، جب کہ سال کے نوجوان فوٹوگرافر کا انعام جیتنے والے کو 500 پاؤنڈ دیے جائیں گے۔ الیگزینڈر کونو کی اس تصویر میں سیارہ زہرہ سورج کے آگے سے گزر رہا ہے۔ یہ تصویر بحیرۂ اسود میں لی گئی تھی۔
سٹیفانو ڈی روزا نے کوہِ الپس پر طلوع ہوتے ہوئے ماہتاب کو اپنے کیمرے میں مقید کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنسٹیفانو ڈی روزا نے کوہِ الپس پر طلوع ہوتے ہوئے ماہتاب کو اپنے کیمرے میں مقید کر لیا۔
فوٹوگرافر وین انگلینڈ نے کہکشاں کی یہ تصویر کچھ اس انداز میں کھینچی کہ محسوس ہوتا ہے کہ آسٹریلیا کی پارکیس خلائی دوربین سے پھل جھڑیوں کی طرح ستارے نکل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر وین انگلینڈ نے کہکشاں کی یہ تصویر کچھ اس انداز میں کھینچی کہ محسوس ہوتا ہے کہ آسٹریلیا کی پارکیس خلائی دوربین سے پھل جھڑیوں کی طرح ستارے نکل رہے ہیں۔
شہر کی روشنیوں کے باوجود مارک شا اس تصویر میں بالائی فضا میں واقع چمکیلے بادلوں کی شان دار تصویر لینے میں کامیاب ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کی روشنیوں کے باوجود مارک شا اس تصویر میں بالائی فضا میں واقع چمکیلے بادلوں کی شان دار تصویر لینے میں کامیاب ہو گئے۔
جنوبی برطانیہ کے ڈارٹ مور نیشنل پارک میں یخ بستہ ہواؤں کے تھپیڑے کھاتے ہوئے ایک درخت کے پیچھے ستاروں کے جھرمٹ نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی برطانیہ کے ڈارٹ مور نیشنل پارک میں یخ بستہ ہواؤں کے تھپیڑے کھاتے ہوئے ایک درخت کے پیچھے ستاروں کے جھرمٹ نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر میں گرد اور گیس کے بادلوں پر مبنی پیلیکن نیبیولا دکھائی دے رہا ہے۔ اس جگہ کو ستاروں کو نرسری کہتے ہیں کیوں کہ یہاں نئے ستارے بنتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں گرد اور گیس کے بادلوں پر مبنی پیلیکن نیبیولا دکھائی دے رہا ہے۔ اس جگہ کو ستاروں کو نرسری کہتے ہیں کیوں کہ یہاں نئے ستارے بنتے ہیں۔
کیرینا نیبیولا کی یہ تصویر مائیکل سڈونیو نے لی ہے۔ اس نیبیولا کا وزن ہمارے سورج سے سو گنا زیادہ ہے، اور یہ سورج سے لاکھوں گنا زیادہ روش ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیرینا نیبیولا کی یہ تصویر مائیکل سڈونیو نے لی ہے۔ اس نیبیولا کا وزن ہمارے سورج سے سو گنا زیادہ ہے، اور یہ سورج سے لاکھوں گنا زیادہ روش ہے۔
نک سزمانیک اس تصویر کے بارے میں کہتے ہیں: ’جدید کیمرے اتنے حساس ہیں کہ وہ اس مدھم روشنی کو بھی مقید کر لیتے ہیں جسے آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ اس لیے فوٹوگرافروں کو رنگوں اور روشنی کے بارے میں تخلیقی فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشننک سزمانیک اس تصویر کے بارے میں کہتے ہیں: ’جدید کیمرے اتنے حساس ہیں کہ وہ اس مدھم روشنی کو بھی مقید کر لیتے ہیں جسے آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ اس لیے فوٹوگرافروں کو رنگوں اور روشنی کے بارے میں تخلیقی فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔‘
پال ہائیز نے سورج کی یہ تصویر لی جس میں سطحِ آفتاب سے سیاہ رنگ کے ریشے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپال ہائیز نے سورج کی یہ تصویر لی جس میں سطحِ آفتاب سے سیاہ رنگ کے ریشے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس مقابلے میں چار شعبے اور تین خصوصی انعامات شامل ہیں۔ جیتنے والوں کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں چار شعبے اور تین خصوصی انعامات شامل ہیں۔ جیتنے والوں کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائے گا۔
فاتح تصاویر کی نمائش 19 ستمبر کو رائل آبزرویٹری میں منعقد کی جائے گی جو 23 فروری 2014 تک جاری رہے گی۔
،تصویر کا کیپشنفاتح تصاویر کی نمائش 19 ستمبر کو رائل آبزرویٹری میں منعقد کی جائے گی جو 23 فروری 2014 تک جاری رہے گی۔