پرتشدد مظاہروں کے بعد دھرنا جاری

مصر میں سنیچر کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر مرصی کے حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔

قاہرہ میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنمصر کی حکومت کی تنبیہ کے باوجود قاہرہ میں معزول صدر مرسی کے حامیوں کا دھرنا رات بھر جاری رہا اور اب بھی ہزاروں افراد رابعہ العدویہ مسجد اور اس کے گرد و نواح میں جمع ہیں۔
قاہرہ میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشناخوان المسلمین کے ترجمان جہاد الہداد نے بی بی سی کو بتایا کہ’ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے رابعہ العدویہ مسجد کے قریب پْرامن احتجاج میں حصہ لیا۔‘
قاہرہ میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنرات کو اخوان المسلمین کے رہنماوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ سابق صدر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
قاہرہ میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشندرجنوں افراد کی ہلاکت اور حکومتی تنبیہ کے باوجود مظاہرین نے اپنے کیمپ کے اردگرد مزید رکاوٹیں کھڑی کر دیں ہیں اور عہد کیا ہے کہ وہ اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔
قاہرہ میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنمحمد مرسی کے دو بڑے مخالف رہنماؤں جنہوں نے مرسی کے اقتدار سے ہٹانے کے اقدام کی حمایت کی تھی، سنیچر کو ہونے والے ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو قاہرہ میں میں فوج اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں تھی۔ ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ البتہ وزارتِ صحت نے مرنے والوں کی تعداد 65 بتائی ہے۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنیہ چھڑپیں قاہرہ میں رابعہ العدویہ مسجد کے قریب ہوئیں۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشناخوان المسلمین نے کہا ہے کہ ان کے سینکڑوں حامی مصری فوج کے ساتھ تصادم میں زخمی ہو ئے ہیں۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو مظاہروں کی جگہ کے قریب قائم عارضی ہسپتال لے جایا گیا۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشننامہ نگاروں کے مطابق مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور علاقے میں گولیوں کے آوازیں بھی سنی گئیں۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنصدر مرسی کے حامیوں نے سکیورٹی فورسز کو باہر رکھنے کے لیے عارضی مورچے قائم کر رکھے تھے۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشناخوان المسلمین کے ترجمان جہاد الہداد نے سکیورٹی فورسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ زخمی کرنے کے لیے نہیں بلکہ مارنے کے لیے فائر کر رہے تھے۔‘
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق شمالی قاہرہ میں اخوان المسلمین کے حامیوں کے ایک ماہ سے جاری دھرنے کو ختم کروانے کی کوشش میں تصادم شروع ہوا۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنمصر کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی نے جمعے کو جلوس نکالنے کا اعلان کیا تھا تاکہ مصری فوج کو ’ممکنہ دہشت گردی‘ سے نمٹنے کے لیے حمایت حاصل ہو سکے۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنادھر برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں کی جانب سے ان کی دوبارہ بحالی کے لیے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گيا تھا۔
مصر میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنرات بھر ہونے والے مظاہروں نے جلد ہی پرتشدد شکل اختیار کر لی۔