ہسپانیہ میں ٹرین کے حادثے کی تصاویر

ہسپانیہ میں ٹرین کے حادثے کی تصاویر

ہسپانیہ کے شمال مغربی علاقے سینتیاگو دی کمپوستویلا میں بدھ کو ایک مسافر ریل گاڑی الٹنے سے درجنوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنہسپانیہ کے شمال مغربی علاقے سینتیاگو دی کمپوستویلا میں بدھ کو ایک مسافر ریل گاڑی الٹنے سے درجنوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔
ریل گاڑی پر دو سو سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
،تصویر کا کیپشنریل گاڑی پر دو سو سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
حادثے کے بعد ریل گاڑی کے تباہ شدہ ڈبوں سے لاشیں جا رہی تھیں۔ آٹھ ڈبے پٹڑی سے اتر گئے جبکہ چار مکمل طور پر الٹ گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنحادثے کے بعد ریل گاڑی کے تباہ شدہ ڈبوں سے لاشیں جا رہی تھیں۔ آٹھ ڈبے پٹڑی سے اتر گئے جبکہ چار مکمل طور پر الٹ گئے تھے۔
کچھ مسافروں کو حادثے کی جگہ پر ہی مدد فراہم کی گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنکچھ مسافروں کو حادثے کی جگہ پر ہی مدد فراہم کی گئی تھی۔
امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں۔ بہت سے مقامی افراد نے ہسپتال جار کر خون کا عطیہ دیا۔
،تصویر کا کیپشنامدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں۔ بہت سے مقامی افراد نے ہسپتال جار کر خون کا عطیہ دیا۔
ہسپانیہ کے وزیر اعظم نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ یہ شہر ان کی جائے پیدائش بھی ہے۔ ملک میں تین روز کے قومی سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہسپانیہ کے وزیر اعظم نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ یہ شہر ان کی جائے پیدائش بھی ہے۔ ملک میں تین روز کے قومی سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
حادثہ میں ایک سو چالیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنحادثہ میں ایک سو چالیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے اگلے روز امدادی کارکنان ملبے کا جائزہ لیتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنحادثے کے اگلے روز امدادی کارکنان ملبے کا جائزہ لیتے رہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کے ڈبے ہٹانے کے لیے کرینوں کا استعمال کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنحادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کے ڈبے ہٹانے کے لیے کرینوں کا استعمال کیا گیا۔