’امدادی کارروائی کے لیے تنظیم نہیں ہے‘
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں چین کی سرحد کے قریب واقع چوٹی گیشر برم ون پر ، سپین سے تعلق رکھنے والے چار کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ اس سے قبل ، ایران سے تعلق رکھنے والے تین کوہ پیما بھی دو دن قبل ، براڈ پیک نامی چوٹی سر کر کے واپسی کے راستے پر لاپتہ ہوئے جن کی تلاش بھی اب حکام کے مطابق ترک کر دی گئی ہے ۔ بی بی سی کی نخبت ملک نے پاکستان میں کوہ پیمائی سے متعلق تنظیم ، الپائن کلب کے صدر منظور حسین سے بات کی اور پہلے تو ان سے سپین کے کوہ پیماؤوں کے متعلق تفصیل دریافت کی