لندن کے علاقے ومبلڈن میں دو ہزار تیرہ کے ٹینس ٹورنامنٹ کی جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کی ماریان بارٹولی نے عورتوں کے ویمبلڈن فائنل میں اپنی جرمن حریف سبین لزیکی کو ایک یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر نئی ویمبلڈن چیمپئن بن گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماریان بارٹولی نے میچ کے ابتد سے اپنی حریف پر دباؤ بڑھا لیا اور کسی لمحے پر بھی سبین لزیکی کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ انہوں نے پہلےسیٹ چھ ایک کے واضح مارجن سےفتح حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشناٹھائیس سالہ ماریان بارٹولی کا یہ گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ وہ پانچ سال پہلے ویمبلڈن فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیم سے ہار گئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنتیئیس سالہ سبین لزیکی نے عالمی سرینا ولیمز کو ہرا کر سیمی فائنل میں کھیلنے کے کوالیفائی کیا تھا۔ انہیں ٹورنامنٹ کا فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن فائنل مقابلے ماریان بارٹولی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں۔
،تصویر کا کیپشنویمبلڈن 2013 ٹینس ٹورنامنٹ میں اتوار کو مردوں کے سنگل مقابلوں کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرئے اور سربیا کے نوواک جوکووچ آمنے سامنے ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشناس وقت ٹینس میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا یہ دوسرا ومبلڈن ہے۔ اتوار کو اگر وہ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ان کا ساتواں گرینڈ سلیم اور دوسرا ویمبلڈن ٹائیٹل ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنواضح رہے کہ برطانیہ کے سٹار کھلاڑی اینڈی مرئے لگاتار دوسری بار ویمبلڈن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ گذشتہ سال فائنل میں انہیں روجر فیڈرر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس میچ کو دیکھنے کے لیے صبح ہی ٹینس کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچنی شروع ہوگئی، اینڈے مرے کا تعلق برطانیہ سے اور امکان ہے ان کی حمایت کے لیے برطانوی مداح بڑی تعداد پہنچےگیں۔