کرہ ارض پر درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

اس سال امریکہ کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ گرمی کی اس لہر کے دوران کرہ ارض پر سب سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

امریکہ کے مغربی علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا لاس اینجلس کی اس تصویر میں فضا میں دھند دیکھی جا سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے مغربی علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا لاس اینجلس کی اس تصویر میں فضا میں دھند دیکھی جا سکتی ہے۔
اریزونا کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مختلف مقامات پر کولنگ سسٹم لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت مل سکے
،تصویر کا کیپشناریزونا کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مختلف مقامات پر کولنگ سسٹم لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت مل سکے
ایریزونا کے فونکس علاقے میں جمعہ کو درجہ حرارت 47 ڈگری تھا جس کے وجہ سے لوگ کسی نہ کسی طرح گرمی سے نجات پانے کی کوشش کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنایریزونا کے فونکس علاقے میں جمعہ کو درجہ حرارت 47 ڈگری تھا جس کے وجہ سے لوگ کسی نہ کسی طرح گرمی سے نجات پانے کی کوشش کر رہے تھے۔
پورے علاقے کے چڑیا گھروں کے عملے نے جانوروں کو نہلا کر انہیں گرمی سے بچانے کی کوشش کی۔ اس چڑیا گھر میں ہاتھیوں کو بھی نہلایا گیا جن میں گرمی جھیلنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپورے علاقے کے چڑیا گھروں کے عملے نے جانوروں کو نہلا کر انہیں گرمی سے بچانے کی کوشش کی۔ اس چڑیا گھر میں ہاتھیوں کو بھی نہلایا گیا جن میں گرمی جھیلنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔
فینکس کے چڑیا گھر میں شیر کو برف میں رکھی گئی مچھلی دی گئی تاکہ شیر کو گرمی سے کچھ راحت محسوس ہو۔
،تصویر کا کیپشنفینکس کے چڑیا گھر میں شیر کو برف میں رکھی گئی مچھلی دی گئی تاکہ شیر کو گرمی سے کچھ راحت محسوس ہو۔
شدید گرمی کے سبب لوگوں کے کام کرنے کے وقت میں بھی تبدیلی ہوئی اب لوگ دوپہر کی جھلستی دھوپ سے بچنے کے لیے صبح سویرے کام شروع کر دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشدید گرمی کے سبب لوگوں کے کام کرنے کے وقت میں بھی تبدیلی ہوئی اب لوگ دوپہر کی جھلستی دھوپ سے بچنے کے لیے صبح سویرے کام شروع کر دیتے ہیں۔
لاس ویگاس میں سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اس فنکار نے بھی گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔
،تصویر کا کیپشنلاس ویگاس میں سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اس فنکار نے بھی گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔
تمام لوگوں کی نظریں اب درجہ حرارت پر ہیں جو مسلسل بڑھ رہا ہے اور جلدی ہی 57 ڈگری کا ریکارڈ توڑنے والا ہے۔
،تصویر کا کیپشنتمام لوگوں کی نظریں اب درجہ حرارت پر ہیں جو مسلسل بڑھ رہا ہے اور جلدی ہی 57 ڈگری کا ریکارڈ توڑنے والا ہے۔
کیلیفورنیا کو ’موت کی وادی‘ کہا جا رہا ہے جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کو ’موت کی وادی‘ کہا جا رہا ہے جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
اس سال امریکہ اس علاقے میں درجہ حرارت 57 ڈگری کا سو سال کا ریکارڈ توڑنے والا ہے جو اس کرہ ارض پر اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہوگا۔
،تصویر کا کیپشناس سال امریکہ اس علاقے میں درجہ حرارت 57 ڈگری کا سو سال کا ریکارڈ توڑنے والا ہے جو اس کرہ ارض پر اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہوگا۔