سنگاپور میں دھویں کے بادلوں کا بسیرا

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلوں میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں پڑوسی ملک سنگاپور میں دھویں کے بادل چھا گئے ہیں۔

تصور رائٹرز
،تصویر کا کیپشنسنگاپور میں پڑوسی ملک انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلوں میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں دھویں کے بادل چھانے کے بعد وہاں تیسرے روز فضائی آلودگی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے
تصور رائٹرز
،تصویر کا کیپشنفضائی آلودگی نے سنگا پور کے پڑوسی ملک ملائیشیا کو بھی متاثر کیا جہاں ملک کے جنوب میں واقع مزید 100 سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے
سنگا پور میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے فضائی آلودگی پلوٹینٹ سٹینڈرڈ انڈیکس پر 401 تک جا پہنچی جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ سطح تھی
،تصویر کا کیپشنسنگا پور میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے فضائی آلودگی پلوٹینٹ سٹینڈرڈ انڈیکس پر 401 تک جا پہنچی جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ سطح تھی
سنگاپور کے وزیرِ اعظم نے جمعرات کو ایک بیان میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھویں کے بادل کئی ہفتوں تک موجود رہیں گے
،تصویر کا کیپشنسنگاپور کے وزیرِ اعظم نے جمعرات کو ایک بیان میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھویں کے بادل کئی ہفتوں تک موجود رہیں گے
سنگاپور کے وزیرِ اعظم کے مطابق ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ مسئلہ کیا رُخ اختیار کرے گا اس کا انحصار آگ، موسم اور ہوا پر ہے
،تصویر کا کیپشنسنگاپور کے وزیرِ اعظم کے مطابق ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ مسئلہ کیا رُخ اختیار کرے گا اس کا انحصار آگ، موسم اور ہوا پر ہے
سنگا پور کے ایک رہائشی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ گزشتہ دو دنوں سے اپنے گھر میں مقیم ہیں۔
انھوں نے کہا کے میرے فلیٹ کی تمام کھڑکیاں بند اور ائیر کنڈیشنر چل رہا ہے
،تصویر کا کیپشنسنگا پور کے ایک رہائشی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ گزشتہ دو دنوں سے اپنے گھر میں مقیم ہیں۔ انھوں نے کہا کے میرے فلیٹ کی تمام کھڑکیاں بند اور ائیر کنڈیشنر چل رہا ہے
دھویں کی وجہ سے دیکھنے کی حد میں کمی آئی ہے اور پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ایئر ٹریفک کنٹرولز کو کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ احتیاط کریں
،تصویر کا کیپشندھویں کی وجہ سے دیکھنے کی حد میں کمی آئی ہے اور پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ایئر ٹریفک کنٹرولز کو کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ احتیاط کریں
انڈونیشا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد دونوں ملکوں میں الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا
،تصویر کا کیپشنانڈونیشا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد دونوں ملکوں میں الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا
سنگا پور کے ایک ڈاکٹر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے والدین اس بات پر پریشان ہیں کہ دھویں کے بادل کب تک رہیں گے؟
،تصویر کا کیپشنسنگا پور کے ایک ڈاکٹر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے والدین اس بات پر پریشان ہیں کہ دھویں کے بادل کب تک رہیں گے؟
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں