اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں: بلور
وفاقی وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی شخص متنازع فلم ساز کو جو بھی قتل کرے گا وہ اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیں گے۔
اسلام آباد میں ہمارے ساتھی ذوالفقار نے وفاقی وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور سے ان کے اس بیان کے پس منطر میں بات چیت کی اور پہلے ان سے یہ پوچھا کے آیا وہ اس بیان پر اب بھی قائم ہیں اور یہ کہ کیا یہ ایک سنجیدہ پیشکش ہے یا پھر محض ایک سیاسی بیان ہے۔