لندن اولمپکس کی اختتامی تقریب

مشرقی لندن میں واقع اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ تقریب میں دو ہزار بارہ کے لندن اولمپکس کا باقاعدہ اختتام ہو رہا ہے۔

بارہ اگست کو اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ تقریب میں دو ہزار بارہ کے لندن اولمپکس اختتام پذیر ہوگئے
،تصویر کا کیپشنبارہ اگست کو اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ تقریب میں دو ہزار بارہ کے لندن اولمپکس اختتام پذیر ہوگئے
اختتامی تقریب کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق رات نو بجے ہوا اور یہ تین گھنٹے تک جاری رہی
،تصویر کا کیپشناختتامی تقریب کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق رات نو بجے ہوا اور یہ تین گھنٹے تک جاری رہی
تقریب کا آغاز بگ بین کا گھڑیال بجنے سے ہوا جس کے بعد برطانوی پرچم پر لندن شہر کا منظر پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنتقریب کا آغاز بگ بین کا گھڑیال بجنے سے ہوا جس کے بعد برطانوی پرچم پر لندن شہر کا منظر پیش کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں لندن کے تمام مشہور مقامات کی شبیہیں پیش کی گئیں
،تصویر کا کیپشناختتامی تقریب میں لندن کے تمام مشہور مقامات کی شبیہیں پیش کی گئیں
اس تقریب میں چار ہزار ایک سو افراد اپنے فن کا مظاہرہ کیا
،تصویر کا کیپشناس تقریب میں چار ہزار ایک سو افراد اپنے فن کا مظاہرہ کیا
جب تمام ممالک کے ایتھلیٹ اپنے جھنڈے لے کر میدان میں پہنچے تو نظارہ دیکھنے کے قابل تھا
،تصویر کا کیپشنجب تمام ممالک کے ایتھلیٹ اپنے جھنڈے لے کر میدان میں پہنچے تو نظارہ دیکھنے کے قابل تھا
تقریب کا مرکزی خیال برطانوی موسیقی کے پچاس سال تھا اور برطانوی گروپ سپائس گرلز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل تھا
،تصویر کا کیپشنتقریب کا مرکزی خیال برطانوی موسیقی کے پچاس سال تھا اور برطانوی گروپ سپائس گرلز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل تھا
وکٹوریہ بیکھہم اور گیری ہالیویل نے اپنی گلوکاری سے شائقین کا دل موہ لیا
،تصویر کا کیپشنوکٹوریہ بیکھہم اور گیری ہالیویل نے اپنی گلوکاری سے شائقین کا دل موہ لیا
تقریب میں برطانوی ثقافت کے اہم جزو یعنی سرکس کو بھی نمائندگی دی گئی
،تصویر کا کیپشنتقریب میں برطانوی ثقافت کے اہم جزو یعنی سرکس کو بھی نمائندگی دی گئی
تقریب کے اختتام پر اولمپکس مشعل بجھا دی گئی اور اولمپکس کا پرچم دو ہزار سولہ کے اولمپکس میزبان برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو کے میئر کو سونپ دیا گیا
،تصویر کا کیپشنتقریب کے اختتام پر اولمپکس مشعل بجھا دی گئی اور اولمپکس کا پرچم دو ہزار سولہ کے اولمپکس میزبان برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو کے میئر کو سونپ دیا گیا
مشعل بجھائے جانے سے قبل اس سے ایک آتشی مشینی پرندہ نمودار ہوا جس نے سٹیڈیم کا چکر لگایا
،تصویر کا کیپشنمشعل بجھائے جانے سے قبل اس سے ایک آتشی مشینی پرندہ نمودار ہوا جس نے سٹیڈیم کا چکر لگایا
سب سے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس نے سارے علاقے کو بقعۂ نور بنا دیا
،تصویر کا کیپشنسب سے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس نے سارے علاقے کو بقعۂ نور بنا دیا