،تصویر کا کیپشنسب سے پہلا طلائی تمغہ چین کی یی سلنگ نے اٹھائیس جولائی کو خواتین کی دس میٹر ائر رائفل میں جیتا۔ تئیس سالہ یی سلنگ نے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد کہا ’میں میڈل جیتنے کے بعد رو پڑی کیونکہ میرا بوجھ ہلکا ہو گیا تھا۔‘
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے اِم ڈونگ ہون نے تیسویں اولمپک میں پہلا ریکارڈ توڑا۔ اِم ڈونگ نے تیر اندازی میں اپنا ہی 696 پوائنٹ کا ریکارڈ تین پوائنٹس سے توڑا۔ خیال رہے کہ اِم ڈونگ کی نظر بےحد کمزور ہے اور وہ آنکھیں ٹیسٹ کرنے والے چارٹ پر بڑے حروف بھی بمشکل پڑھ پاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجمیکا کے یوسین بولٹ پہلے کھلاڑی بنے جنہوں نے اولمپکس میں سو اور دو سو میٹر دوڑ کے اعزاز برقرار رکھے۔ پچیس سالہ یوسین نے اعزازات برقرار رکھنے کے بعد کہا ’میں ایک عظیم کھلاڑی ہوں۔ میں یہ چاہتا تھا اور یہ میں نے حاصل کیا۔ مجھے اپنے آپ پر فخر ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنسو میٹر ریلے ریس میں جمیکا کی ٹیم پہلی ٹیم تھی جس نے سینتیس سیکنڈ کی حد پار کی اور اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا۔ جمیکا کی ٹیم نے یہ دوڑ 36.84 سیکنڈ میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
،تصویر کا کیپشنوجدان شہرکانی اولمپک میں حصہ لینے والی سعودی عرب کی پہلی خاتون کھلاڑی بنیں۔ انہوں نے 78 کلوگرام کے جوڈو مقابلوں میں حصہ لیا۔ سولہ سالہ شہرکانی نے کہا ’امید ہے کہ یہ نئے دور کی شروعات ہوں۔ اتنے بڑے ہجوم کی وجہ سے میں بہت خوفزدہ تھی۔‘
،تصویر کا کیپشنکینیا کے ڈیوڈ روڈیشا پہلے ایتھلیٹ بنے جنہوں نے آٹھ سو میٹر کی ریس ایک منٹ اکتالیس سیکنڈ سے کم وقت میں مکمل کی۔ انہوں نے 1:40:91 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس موقعے کا بہت عرصے سے انتظار کر رہا تھا کہ میں اولمپکس میں شرکت کروں اور ریکارڈ توڑوں۔‘
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ پہلا ملک بنا جس نے پہلی بار اولمپکس میں شامل کی گئی خواتین باکسنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ نکولا ایڈمز نے چین کی کھلاڑی کو فلائی ویٹ میں شکست دی۔ انتیس سالہ نکولا نے کہا ’اب وقت آ گیا ہے۔ یہ ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے خواتین کی باکسنگ کی شروعات کے لیے۔ مجھے یقین نہیں آ رہا ہمیں کتنی حمایت حاصل تھی۔‘
،تصویر کا کیپشنجیڈ جونز نے برطانیہ کے لیے یوئی کوانڈو میں پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے چین کی کھلاڑی کو شکست دی۔ انیس سالہ جونز نے بعد میں کہا ’ایک بہت عمدہ احساس تھا جب میڈل لے کر آپ ترانہ گا رہے ہیں اور تمام لوگ آپ کے لیے تالیاں بجا رہے ہوں۔ بہت اچھا لگتا ہے لیکن اس احساس کو آپ بیان نہیں کرسکتے۔‘
،تصویر کا کیپشنپہلی بار اولمپک میں مردوں کی باکسنگ کے فائنل میں برطانیہ اور آئرلینڈ کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں برطانیہ کے لحوک کیمپبیل نے آئرلینڈ کے جان جو نیون کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ چوبیس سالہ کیمپبیل نے کہا ’اس دن کا خواب میں لمبے عرصے سے دیکھ رہا تھا۔ میرے پاس بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میرے خاندان والے، میرے شہر والے اور تمام لوگوں نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی۔‘
،تصویر کا کیپشنلندن میں اولمپک کھیلوں کے انعقاد سے لندن کو پہلا شہر ہونے کا اعزاز ملا جس نے جدید اولمپک کھیلوں کی میزبانی تین بار کی ہو۔ اس سے پہلے لندن میں 1908 اور 1948 میں اولمپک کھیل منعقد ہوئے تھے۔