BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 March, 2005, 10:15 GMT 15:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ پسینے بہائے گا

News image
وارم اپ میچ کے دوران درجۂ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچنےکا امکان ہے
بنگلور میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جب فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوا تو بہت سے لوگوں کے ساتھ میں بھی سڑک کے کنارے ایک چائے خانے کے باہر کھڑا میچ دیکھ رہا تھا۔

سوروگنگولی کو جب شاہد آفریدی نے بولڈ کیا، توافسوسناک آوازیں بلند ہوئیں۔گنگولی کو یقین نہیں آیا کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں، اور وہ امپائر کے فیصلے کے انتظار میں کریز پر ہی کھڑے رہے۔

کسی نے کہا کہ شاہد آفریدی نے تو اٹھہتر کی سیریز میں عمران خان کی اس ان سوئنگر کی یاد تازہ کرا دی جس پر گنڈپا وشوناتھ بولڈ ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کون سا تھا، یہ تو یاد نہیں لیکن ’جونسا‘ بھی تھا، وشوناتھ نے یہ سمجھ کر اپنا بیٹ ہوا میں اٹھا لیا تھا کہ بال آف سٹمپ کے بہت باہر جارہی ہے۔ یہاں موازنہ شاید شین وارن کی اس حیرت انگیز بال سے زیادہ درست ہوگا جس پر مائیک گیٹنگ بولڈ ہوئے تھے۔

بہرحال پیر کی شام انجام کار یہ ہوا کہ پاکستان نے بنگلور میں تاریخ دہرائی اور سیریز برابر کرلی۔میں نے قریب کھڑے ایک شخص سے پوچھا کہ اب ایک روزہ میچوں میں کیا ہوگا؟ وہ بولے ’بھائی صاحب، جب رات ہے ایسی متوالی تو صبح کا عالم کیا ہوگا‘۔

صبح کا عالم صبح کو ہی دیکھیں گے لیکن یہاں عام تاثر یہ ہی ہے کہ بنگلور کی کامیابی کے بعد پاکستان کے حوصلے بلند ہوں گے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں فتح کا سہرا اسی کے سر بندھے گا۔

کل حیدرآباد دکن کے نئے سٹیڈیم میں پاکستان اپنا واحد ایک روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔حیدرآباد پہنچتےہی احساس ہو گیا کہ اسے وارم اپ میچ کیوں کہا جارہا ہے۔

کل میچ کے دوران درجۂ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچنےکا امکان ہے۔ تو حیرت کیا؟ ہندوستان کی اے ٹیم ہو یا بنگلور کی کامیابی سے تازہ دم پاکستان، کسی کو حریف ٹیم کے ’پسینے بہانے‘ میں زیادہ دیر نہیں لگےگی۔

دونوں ٹیمیں منگل کی شام حیدرآباد پہنچیں گی، اور اپنے مصروف شیڈیول کی وجہ سے گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے نہیں آئیں گی۔ شاید گرمی کی ہی وجہ سے اس میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بالکل ٹھنڈی پڑی ہے اور اب تک دو ہزار سے بھی کم ٹکٹ بکے ہیں۔

حیدرآباد آنے سے پہلے سوچا کہ ایک نظر دلی کا فیروز شاہ کوٹلہ میدان بھی دیکھ لیا جائے جس میں بڑے پیمانے پر تعمیر کا کام جاری ہے۔ خطرہ یہ ہے کہ شاید وقت پر سٹیڈیم آخری ایک روزہ میچ کے لیے تیار نہ ہوسکے۔

میں نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھا تو ایک ہی بات سامنے آئی، صدر مشرف میچ دیکھنے آر ہے ہیں، ہر قیمت پر سٹیڈیم بھی تیار ہوگا، اور وکٹ بھی اچھی ہوگی، یہ ہماری عزت کا سوال ہے۔

کبھی کارگل کے محرک، تو کبھی معزز مہمان، واہ رے کرکٹ!

ریکھا’ریکھا کو چھوڑو‘
امیتابھ اور سہیل حلیم میں کیا مماثلت ہے؟
بنگلور کے پانچ دنبنگلور کے پانچ دن
بنگلور میں کرکٹ تو تھی ہی،اور بھی بہت کچھ تھا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد