اسرائیلی حملہ، بارہ فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کے علاقے میں فلسطینی مہاجر کیمپوں پر دو مختلف اسرائیلی حملوں میں کم از کم بارہ فلسطینی ہلاک اور بارہ زخمی ہو گۓ ہیں ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پہلا حملہ اس وقت کیا جب ایک گروپ دھماکہ خیز مواد لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرے حملہ رفاہ مہاجر کیمپ پر کیا جس میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک اور بارہ زخمی ہوگۓ۔ اسرائیلی حملہ فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملے کے ایک دن بعد ہوا جس میں ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑا دیا تھا جس میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ تھے۔ اسرائیلی فوج نےغزہ کے علاقہ میں کئ فلسطینی گھروں کو بھی مسمار کر دیا فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا بفر زون کو بڑا کرنے کے لیے کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||