بظاہر جنرل باجوہ اور اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ناراض ہے۔۔ تو پھر پی ٹی آئی نے بازی کیسے جیتی ؟
عمران خان مسلسل اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت ایک تاثر یہ ہے کہ جنرل باجوہ کے زیر قیادت اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ناراض ہے۔۔ تو پھر پنجاب کے بائی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کیسے ممکن ہوئی ؟ کیا یہ الیکشن واقعی فوج کی مداخلت کے بغیر پاکستان میں فیئر اینڈ فری الیکشنز کا نقطۂ آغاز ہیں؟ ایک عرصے سے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور سپورٹرز ایک بیانیہ پیش کر رہے تھے ۔۔ اور لگتا ہے کہ اُن کی سٹریٹجی اور بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی عدم مداخلت نے اُن کو الیکشنز میں نتائج بھی دیے ہیں۔
میزبان: خالد کرامت
رپورٹر: سحر بلوچ
فلمنگ: محمد ابراہیم
پروڈکشن : حسین عسکری، ثقلین امام، احسن محمد، کاشف قمر، جاوید سومرو، فاران رفیع