نوپر شرما اور محمد زبیر کے خلاف یکساں مقدمے کے بعد مختلف کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انڈیا میں بی جے پی کی رہنما نوپر شرما اور فیکٹ چیک کرنے والے صحافی محمد زبیر کے خلاف ایک ہی دفعہ کے تحت یکساں مقدمے کے بعد مختلف پولیس کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ محمد زبیر کو ایک نامعلوم فرد کی ٹوئٹ کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا جبکہ نوپر شرما کے خلاف انڈیا اور باقی دنیا بھر میں بھی احتجاج اور کئی سنگین مقدمات درج کیے جانے کے بعد نہ صرف حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ پولیس پروٹیکشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔