انڈیا میں سرکاری بلڈوزر کا نشانہ مسلمانوں کے گھر لیکن اصل نقصان سیکیولرازم کو
انڈیا میں اب یہ رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کہ کسی بھی معاملے پر اگر مسلمان احتجاج کرتے ہیں تو حکام کی جانب سے اجتماعی سزا کے طور پر ان کے گھر بلڈوز کر دیے جاتے ہیں۔ اب تک ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن کے بارے میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ گھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔ لیکن سیاسی اور سماجی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بلڈوزر صرف چند گھروں کے لیے ہی نہیں بلکہ انڈیا کی جمہوریت اور سیکیولرازم کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
میزبان: خالد کرامت
رپورٹر: نیاز فاروقی
فلمنگ: تپس ملک
پروڈکشن ٹیم: فاران رفیع، عالیہ نازکی، جاوید سومرو، احسن محمود، حسین عسکری