صوبۂ پنجاب سے پانچ سال میں ساڑھے تین ہزار لڑکیاں غائب
صوبۂ پنجاب سے پچھلے پانچ برس میں 40 ہزار سے زیادہ لڑکیاں غائب ہو گئیں۔ اگر ملک کے صرف ایک صوبے سے ہزاروں نوجوان لڑکیاں غائب یا اغوا ہو جاتی ہیں تو کہیں نہ کہیں کچھ تو غلط ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اِن میں سے تقریباً 37 ہزار کو بازیاب کروا لیا گیا لیکن صوبے کے تمام 36 اضلاع میں 3500 کیسز ایسے بھی تھے جن میں لاپتہ یا اغوا ہونے والی لڑکیوں کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا۔
میزبان: عالیہ نازکی
رپورٹر: شاہد اسلم
فلمنگ: احسن محمود، فرقان الہی
پروڈکشن ٹیم: جاوید سومرو، سارہ عتیق، کاشف قمر،خدیجہ عارف