پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کو قانونی حیثیت تو مل گئی لیکن معاشرہ انھیں کب تسلیم کرے گا؟
پاکستان میں اِس وقت ٹرانس جینڈر افراد قانونی طور پر تو مکمل انسان ہیں لیکن سماجی طور پر انھیں اب بھی قبولیت حاصل نہیں۔ ٹرانس جینڈر افراد اپنے لیے آہستہ آہستہ معاشرے میں جگہ تو بنا رہے ہیں اور انھیں قانونی تحفظ بھی حاصل ہو چکا ہے۔ لیکن یہ سوال اپنی جگہ اب بھی موجود ہے کہ پاکستانی معاشرہ انہیں کب پوری طرح تسلیم کرے گا؟
میزبان: عالیہ نازکی
فلمنگ: علی مجتبیٰ
پروڈکشن ٹیم: خالد کرامت، فاران رفیع، کاشف قمر، احسن محمود، حسین عسکری