آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستانیوں کو جناح کا پہلا پیغام
بانی پاکستان اور ملک کے پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح نے پہلے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے نام خطاب میں کہا کہ 15 اگست آزاد اور خودمختار ملک پاکستان کا یوم آزادی ہے۔ آنہوں نے خطاب کے پہلے حصے میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک بنانے میں بڑی قربانیاں دیں اور کہا کہ پاکستان ان کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔