شہزادہ محمد نائف کی سبکدوشی کے لیے شاہی فرمان جاری

،ویڈیو کیپشنشاہ سلمان نے بھتیجے کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر اپنے بیٹے کو ولی عہد بنا دیا ہے

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے بھتیجے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نیا ولی عہد مقرر کر دیا ہے۔

سابق ولی عہد سے وزارتِ داخلہ کا قلمدان بھی لے لیا گیا ہے۔