پاکستان کے لیگ سپنر شاداب خان ہمیشہ سے فاسٹ بولنگ کرنا چاہتے تھے

،ویڈیو کیپشنپاکستانی ٹیم کے نئے سٹار بالر کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی کے گاؤں قمر مشیانی کے نوجوان شاداب خان ہمیشہ سے فاسٹ بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ سے متاثر ہو کر وہ لیگ سپنر بن گئے۔

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی منگل کو وطن واپس لوٹے ہیں۔

راولپنڈی کے علاقے الہ آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار عبداللہ فاروقی نے شاداب خان کے گھر کے باہر ان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر شاداب خان نے کیا کہا دیکھیے اس ویڈیو میں۔