آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لندن کی کئی منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی سلگ رہی ہے
جمعرات کو پولیس کا کہنا تھا کہ لندن کے مغربی علاقے شمالی کینسنگٹن میں ایک 24 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 سے زیادہ ہو گئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس خوفناک آتشزدگی کے عینی شاہدین کہتے ہیں کہ انھوں نے نہایت اندوھناک مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے۔