آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بیت المقدس میں ’مقبرۂ مسیح‘ کی دریافت
بیت المقدس کے قدیم کلیسا، جو کہ مسیحی دنیا کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے، اسے ضروی مرمت اور تزین کے بعد ایک مرتبہ پھر عام زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
دو صدیوں بعد کی جانے والی اس تعمیر نو کے دوران ماہرین نے پھتر کی ان دو سِلوں کو ایک مرتبہ پھر زمین سے نکالا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مصلوب کیے جانے کے بعد حضرتِ مسیح کے جسد خاکی کو ان پر رکھ دیا گیا تھا۔