جھنگ میں ضمنی انتخابات

،ویڈیو کیپشنجھنگ میں ضمنی انتخابات

صوبہ پنجاب کے ضلعے جھنگ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پي 78 پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اسی حلقے سے کالعدم جماعت اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی بھی امیدوار تھے تاہم آخری وقت میں وہ مسرور نواز جھنگوی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ سوال يہ ہے کہ ايک کالعدم تنٌظيم کے سربراہ انتخابي سياست ميں کيسے حصہ لے سکتے ہيں؟ جھنگ سے عبداللہ فاروقي کي رپورٹ ۔