حلب میں سرکاری فوج کی پیشقدمی،انسانی بحران کا خدشہ

،ویڈیو کیپشنحلب میں سرکاری فوج کی پیش قدمی، انسانی صورت حال سنگین

گذشتہ چند دنوں کے دوران شام کے شہر حلب میں سرکاری افواج نے باغیوں کے ذیرِ قبضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر پر ہونے والی حالیہ بمباری میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ایک سنیئر مندوب کے بقول شہر ایک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا مطالبہ ہے کہ شہر کا محاصرہ ختم کیا جائے۔ لیس ڈوسٹ کی رپورٹ عنبر خیری کي زباني۔ اس رپورٹ کے کچھ مناظر باعثِ تکلیف ہو سکتے ہیں۔