برما کے روہنگیا مسلمان ہجرت پر مجبور

،ویڈیو کیپشنروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی

اقوام متحدہ نے میانمار میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات کی تحقیقیات کا مطالبہ کیا ہے۔ میانمار کی شمالی ریاست رخائین کی چالیس فیصد سے زيادہ آبادی روہنگیا کمیونٹی سے تعلق رکھتي ہے۔ خراب حالات کي وجہ سے ایک بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کا رخ کيا ہے جہاں اب تک تقریاً پانچ لاکھ کے قریب روہنگیا پناہ اختیار کر چکے ہیں۔