آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

برطانیہ: ’تحقیق کی جا رہی ہے کہ ایشیائی اور دیگر اقلیتیں بیماری سے زیادہ متاثر کیوں‘

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں تین ہفتوں جبکہ ریاست نیویارک میں لاک ڈاؤن 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا کی دوسری اور تیسری لہر سے زیادہ متاثر کون: جانیے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے

  2. کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

  3. اس صفحے کو اب اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج مسلسل جاری ہے۔

  4. کورونا: برطانیہ میں 16000 سے زیادہ ہلاکتیں، حفاظتی سامان کی کمی پر مزید سوالات

  5. پانی نہ ہو تو ہاتھ کیسے دھوئیں؟

    ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بار بار ہاتھ دھونا کتنا ضروری ہے۔ مگر چند افریقی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں پانی بہت ہی کم یاب ہے۔ تو ایسی صورتحال میں محفوظ کیسے رہا جائے؟ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے گائے مبایو کا مشورہ دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  6. کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

    دنیا کے اکثر ہسپتالوں میں جہاں کورونا کے مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے وہاں دو قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    ان میں سے ایک ہے سواب ٹیسٹ جبکہ دوسرا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہے۔

    سواب ٹیسٹ مشتبہ مریض کی ناک یا گلے سے نمونہ لے کر کیا جاتا ہے جس میں وائرس کے جینیاتی مواد کی نشاندہی کے لیے اس کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔

  7. کورونا وائرس: 2 میٹر فاصلے کا کیا مطلب ہے؟

  8. برطانیہ: سائنسی مشیر ماسک سے متعلق شواہد پر پھر سے غور کر رہے ہیں, فلیپا روکسبی، صحت کی نامہ نگار، بی بی سی نیوز

    برطانیہ میں بریفنگ کے دوران برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وِٹی سے ماسک پہننے سے متعلق پھر سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز اور کیئر ورکرز کے لیے ماسک پہننا کسی سے بھی زیادہ ضروری ہے۔

    تو پیغام واضح ہے کہ جہاں ماسک کی بات آتی ہے وہاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ترجیح حاصل ہے۔

    لیکن سائنسی مشیر ماسک سے متعلق شواہد کا پھر سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    ماسک پہننے سے متعلق شواہد موجود ہیں کہ یہ ’کم مؤثر ہے‘ لیکن برطانیہ میں یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ ماسک ان لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جن میں علامات ہیں اور وہ لوگ جو متاثرہ افراد کی دیکھ بال کر رہے ہیں۔

  9. کورونا وائرس: برطانیہ میں اقلیتی برادریاں کیوں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں؟, فلیپا روکسبی، صحت کی نامہ نگار، بی بی سی نیوز

    برطانوی حکومت کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وِٹی سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سیاہ فام، ایشائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس وبا سے زیادہ متاثر کیوں ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کو اس معاملے کو ’تفصیل سے دیکھیں‘ اور انھیں رپورٹ کریں۔

    تحقیق کے مطابق برطانوی ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے انتہائی بیمار مریضوں کی کل تعداد کا ایک تہائی حصہ اقلیتی برادرایوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔

    کرس وِٹی کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ اقلیتی برادری کے افراد اس بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہو رے ہیں۔

    دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ان برادریوں کے افراد’ کی ورکر‘ ہیں یا کم آمدنی والی ایسی نوکریاں کرتے ہیں جن میں وہ پبلک سے رابطے میں ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان میں وائرس پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان برادریوں میں صحت کی وجوہات جیسے ذیابطیس اور بلڈ پریشر بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔

  10. کورونا وائرس: کیا ویکسین کے آنے تک پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتیں؟

    بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو سماجی دوری کے اقدامات پر اس وقت تک عمل کرتے رہنا ہو گا جب تک کہ کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہوتی۔

    کیا معاملہ یہی ہے؟

    برطانوی پروفیسر پیٹرک ویلینس کا کہنا ہے کہ جہاں بات ہے اس بیماری سے ہونے والے اثرات اور منتقلی کو کم کرنے کی تو وہ اس بات سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں کہ ویکسین انتہائی ضروری ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اب ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے منتقلی کی شرح کو نیچے لایا جاسکے اور ’اس پوئنٹ پر یہ فیصلے کیے جا سکتے ہیں کہ کہاں نرمی کی جا سکتی ہے‘۔

    پروفیسر ویلینس نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بعض اقدامات کو اس وقت تک جاری رکھنا ہوگا جب تک کے ویکسین نہیں آجاتی۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جو پابندیاں اب لاگو ہیں وہیں طویل عرصے تک چلیں گے۔

  11. برطانیہ: تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن کتنا مؤثر ثابت ہو رہا ہے, نِک ٹرِگل، صحت کے نامہ نگار

    شواہد کے مطابق کسی بھی حفاظتی اقدام کے بغیر ایک متاثرہ شخص 2 عشاریہ 5 افراد میں اسے منتقل کر سکتا ہے۔

    لیکن یہ شرح اب ایک سے کم ہے، جو یہ واضح کرتا ہے کہ لاک ڈاؤن مؤثر ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وبا میں کمی ہو رہی ہے۔

    مسئلہ یہ ہے کہ جیسے ہی پابندیوں کو ختم کیا جائے گا متاثرین کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگے گی۔

  12. پولیس کو کیئر ہوم سے 17 لاشیں ملی ہیں

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر نیو جرسی کے ایک کیئر ہوم پر چھاپہ مارا جہاں سرد خانے سے انھیں 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس افسران کو اطلاع ملی تھی کہ Andover Subacute and Rehabilitation Center II میں موجود اس مردہ خانے میں ایک انسانی لاش موجود ہے۔ لیکن جب پولیس وہاں پہنچی تو انھیں سرد خانے سے 17 لاشیں ملیں۔ تاہم وہاں گنجائش فقط چار لاشیں رکھنے کی تھی۔

    سی این این سے گفتگو میں پولیس چیف ایرک ڈینائلسن نے بتایا کہ وہاں عملے کی تعداد شاید کم تھی اور سٹاف پر واضح طور پر کام کا زیادہ بوجھ ہے۔

    نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہلاک ہونے والے 68 افراد کا تعلق اسی کیئر ہوم کے دوسرے سینٹر نمبر ایک سے ہے۔ ان افراد میں دو نرسیں بھی شامل ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 26 ایسے تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ دیگر 42 افراد کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ جب مارچ میں اس کیئر ہوم میں میڈی کیئر کی جانب سے صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا تو یہ سینٹر معیار کے لحاظ سے اوسط درجے سے بہت نیچے تھا۔

    دنیا بھر میں معمر افراد کے لیے موجود کیئر ہومز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    • بریکنگ, نیویارک: لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع

      نیویارک میں لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

      گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ ماہرین اس بات کا تعین کریں گے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کب ہٹایا جائے اور یہ کہ فیصلہ ’سیاسی‘ یا ’جذباتی‘ نہیں ہوگا۔

      انھوں نے کہا کہ فیصلہ ’ڈیٹا اور سائنس‘ کے مطابق ہوگا کیوں کہ یہ ’انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے‘

    • بریکنگ, برطانیہ: لاک ڈاؤن میں تین ہفتوں کی توسیع

      برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لگے لاک ڈاؤن میں کم از کم تین ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے۔

    • انڈیا میں تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتلِ کی دفعات کے تحت مقدمہ

    • چھوٹا سے ملک اینڈورا وائرس سے شدید متاثر, کرس بوکمین، تلوس

      سپین اور فرانس کے درمیان گھرا ہوا ملک اینڈورا کووڈ 19 سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

      جمعرات تک صرف 77 ہزار کی آبادی والے اس ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 673 ہے اور 33 اموات ہو چکی ہیں۔

      سرکاری ترجمان کے مطابق ہر سال 60 لاکھ افراد اس چھوٹے سے ملک کا دورہ کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیاح ڈیوٹی فری شاپنگ اور سکیئنگ کی غرض سے آتے ہیں اور ملک میں انفیکشن کی شرح کی یہی وجہ ہو سکتی ہے۔

      ملک میں طبی عملے کی کمی کی وجہ سے حکومت نے مریضوں کے اعلاج کے لیے کیوبا سے 39 ڈاکٹر اور نرسوں پر مشتمل عملہ منگوایا ہے۔

    • جہاں معروف سائیکلسٹ لوگوں کو سودا سلف پہنچا رہے ہیں

      پروفیشنل سائیکلسٹ ڈیلن گروئین ویگین اپنی فنی مہارت کو کورونا وبا کے دوران شعبہ صحت سے منسلک کیئر ورکرز اور معمر افراد تک گروسری یعنی روز مرہ کی اشیائے ضروریہ پہچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

      ڈچ نژاد سائیکلسٹ چار مرتبہ ٹور ڈی فرانس سٹیج جیت چکے ہیں اور وہ اپنی بائیک پر ان افراد کو سودا سلف بہنچاتے ہیں جو خود خریدنے کے لیے باہر نہیں نکل سکتے۔

      اس بار وائرس کی وبا نے دیگر کھیلوں سمیت سائیکلنگ سیزن کو بھی متاثر کیا ہے اور مقابلے روک دیے گئے ہیں لیکن گروئین ویگین اب بھی نہ صرف اپنی ٹیم کی جرسی پہنے پہوئے ہیں بلکہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ۔

    • بی بی سی اردو کا سیربین: 16 اپریل 2020

    • برطانیہ کے ہسپتالوں میں مزید 861 اموات

      برطانیہ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں 861 کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی ہے۔

      ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 9 بجے تک 3 لاکھ 27 ہزار 608 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 93 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

      کل 4 لاکھ 17 ہزار 649 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے بدھ کو 18 ہزار 665 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس میں شمالی آیئرلینڈ کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔

    • انڈیا کم لاگت والے وینٹیلیٹرز بنانے کی تگ و دو میں مصروف