بیت المقدس: امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر جھڑپیں،52 فلسطینی ہلاک، 2000 سے زیادہ زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح سے قبل غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بی بی سی اردو کی لائیو کوریج

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، شیراز حسن

  1. بریکنگ, ’ہلاکتوں کی تعداد 52، 2000 سے زیادہ افراد زخمی‘

    فلسطینی محکمۃ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ 2000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    گذشتہ چھ ہفتے سے اسرائیل غزہ سرحد پر نئی باڑ کے خلاف جاری مظاہروں میں آج سب سے زیادہ پرتشدد دن تھا۔

  2. بریکنگ, امریکہ ابھی بھی فلسطینیوں اور اسرائیلوں کے ساتھ مل کر امن قائم کرنا چاہتا ہے: وائٹ ہاؤس

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی پر ویڈیو بیان کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بریفنگ نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا یہ مطلب نہیں کہ امریکہ نے اسرائیلی فلسطینی تنازع کے مذاکرات میں ایک حتمی پوزیشن لے لی ہے۔

    وضاحتی نوٹ میں کہا گیا ہے سفارتخانے کی منتقلی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی اہم ضرورت تھی۔

    Gaza

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  3. بریکنگ,

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید راد الحسین نے غزہ اسرائیل سرحد پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

  4. بریکنگ, ’امریکہ غلط وقت پر غلط چال چل رہا ہے‘

    برطانوی سیکریٹری خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں ’انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی غمزدہ ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگ تشدد کو اشتعال دے رہے ہیں۔ لیکن دوسری جانب کو ہتھیاروں کے استعمال میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔‘

    بورس جانس نے کہا کہ برطانیہ یروشلم میں امریکی سفارتخانے کو منتقل کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ ’غلط وقت پر غلط چال چل رہا ہے۔‘

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  5. بریکنگ, ’ہلاکتوں کی تعداد 43، 2238 افراد زخمی‘

    فلسطینی محکمۃ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جبکہ 2238 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    گذشتہ چھ ہفتے سے اسرائیل غزہ سرحد پر نئی باڑ کے خلاف جاری مظاہروں میں آج سب سے زیادہ پرتشدد دن تھا۔

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  6. بریکنگ, امریکی وزیرِ خارجہ کی سفارتخانہ منتقل کرنے کے اقدام کی تعریف

    امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے اب تک غزہ میں کشیدگی اور ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

    ان کا مکمل بیان مندرجہ ذیل ہے:

    Gaza

    ،تصویر کا ذریعہUSSD

  7. بریکنگ, فلسطینی علاقوں میں ہلاکتوں کے سوگ میں ہڑتال کا اعلان

    پی ایل او کی جانب سے ہلاکتوں پر عام ہڑتال کا مطالبہ فلسطین لبریشن آرگنائزیش نے مبینہ طور پر اسرائیل غزہ سرحد پر ہونے والی ہلاکتوں پر سوگ میں عام ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

    فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وافا کے مطابق پی ایل او کی ایکزیگٹیو کمیٹی رکن وصل ابو یوسف نے فلسطینی علاقوں میں ’مکمل ہڑتال‘ کا اعلان کیا ہے۔

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  8. بریکنگ, ’امریکہ نے دنیا کی بے عزتی کی ہے‘

    فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنے سے مشرقِ وسطیٰ مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ ’اس اقدام سے امریکی انتظامیہ نے امن کے عمل میں اپنا کردار منسوخ کر دیا ہے اور دنیا، فلسطینی عوام، اور عرب دنیا کی بے عزتی کی ہے۔‘

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  9. بریکنگ, ’فلسطینی آگ کے گولے پھینک رہے ہیں‘

    اسرائیلی ڈیفینس فورسز کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سرحد پر 13 مقامات 40،000 فلسطینی ’پرتشدد مظاہروں‘ میں شریک ہیں، اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی علاقوں اور شہریوں کے تحفظ کے مشن کو مکمل کریں۔

    بیان کے مطابق ’مظاہرین آگ کے گولے اور آتش گیر مواد حفاظتی باڑ اور آئی ڈی ایف فوجیوں پر پھینک رہے ہیں اور ٹائر جلا رہے ہیں، پتھر پھینک رہے ہیں اور اسرائیلی علاقوں اور آئی ڈی ایف فوجیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے جلتی ہوئی اشیا پھینک رہے ہیں۔‘

    انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائیٹس واچ کی اسرائیل فوج کی جانب سے طاقت سے استعمال کی مذمت کی ہے۔

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  10. اسرائیل
  11. بریکنگ, غزہ میں اسرائیلی جنگی طیارے کی کارروائی

    اسرائیل ڈیفنس فورسز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے شمالی غزہ میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے ایک عسکری تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

    بیان کے مطابق یہ فضائی حملہ ’حماس کی جانب سے حفاظتی باڑ پر گذشتہ چند گھنٹوں سے جاری پرتشدد واقعات کے جواب میں کیا گیا ہے۔‘

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  12. بریکنگ, مصر کی اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی مذمت

    مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے اسرائیل فوج کی جانب سے سرحد پر طاقت کے استعمال پر مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

    ’مصر قانونی حقوق کا مطالبہ کرنے والے پرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو مسترد کرتا ہے، اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی بڑھتی ہوئی خطرناک کیشدگی کے منفی نتائج کے حوالے سے خبردار کرتا ہے۔‘

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  13. ’امریکہ عالمی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘

    فلسطینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں امریکی انتظامیہ پر طاقت کے زعم میں فلسطینیوں کے حقوق رد کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور زور دیا ہے کہ بیت المقدس کی قسمت کا فیصلہ صرف عالمی قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب کہ فلسطینی عوام اپنے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافی کے 70 سال کی یادگار منا رہے ہیں، امریکی انتظامیہ نے بیت المقدس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر کے اور فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مسترد کر کے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیادت تمام قانونی اور سفارتی ذرائع استعمال کر کے اسرائیل کی نوآبادیاتی اور جارحانہ حکومت سے اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی لیکن یہ عالمی ذمہ داری بھی ہے۔

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  14. ’سبھی سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی توقع کرتے ہیں‘

    یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا موغرینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’غزہ کی باڑ کے نزدیک جاری مظاہروں میں درجنوں فلسطینی، جن میں بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی فائرنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہم مزید جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے سبھی سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی توقع کرتے ہیں۔‘

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  15. بریکنگ, ’آپ نے تاریخ کو تسلیم کر کے تاریخ رقم کر دی ہے‘

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے سفارتخانے کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آج تاریخ رقم ہوئی ہے۔ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ، ان کی بیٹی اور داماد کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ آپ نے تاریخ کو تسلیم کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔‘ نتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی رہا ہے۔

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  16. بریکنگ, اسرائیلی سمجھتے ہیں کہ انھیں کھلی چھٹی مل گئی ہے: مصطفیٰ برغوتی

    فلسطین کے ایک آزاد رکن پارلیمان مصطفیٰ برغوتی نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے کشیدگی اور خون خرابے میں اضافہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ ’اسرائیلی سمجھ رہے کہ انھیں امریکیوں کی جانب سے جو کچھ وہ کرنا چاہتے ہیں اس کی کھلی چھٹی مل گئی ہے۔ آج جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ اصل قتل عام ہے۔ تاحال، اسرائیلیوں نے ہمارے پر امن احتجاجوں کا جواب آتشیں اسلحے سے دیا ہے۔ یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور یہ فلسطینی جانب سے کا بہت نقصان ہوگا۔‘ .

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  17. سفارتخانے کے افتتاح پر ٹرمپ کا پیغام

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. غزہ، اسرائیل سرحد کے مناظر

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    غزہ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  19. بریکنگ, انتونیو گوتیرز غزہ میں ہلاکتوں سے پریشان

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ویانا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں غزہ سے آنے والی ان خبروں سے نہایت پریشان ہوں کہ وہاں لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے۔

    فلسطین

    ،تصویر کا ذریعہAFP