ہماری نظریں فائنل پر جمی ہیں، چاہے حریف انڈیا ہو یا انگلینڈ: بابر

سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔۔۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

    انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں یہ فیصلہ ہوگا کہ بابر اعظم الیون کا مقابلہ ان دونوں میں سے کس ٹیم ہوگا۔

  2. ہماری نظریں فائنل پر جمی ہیں، چاہے حریف انڈیا ہو یا انگلینڈ: بابر اعظم

    بابر اعظم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بابر اعظم نے کہا: ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔ کراؤڈ کا شکریہ، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم گھر پر کھیل رہے ہیں۔ شاہین نے اچھا آغاز دیا، پھر شاداب اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔ ہم (رضوان اور میں) نے فیصلہ کیا تھا کہ پہلے چھ اوورز میں جارحانہ کھیلنا ہے۔ بعد میں سب نے رنز کا اضافہ کیا۔ حارث نوجوان کھلاڑی ہیں اور اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ہم اس لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ فائنل میں ہمارا سامنا کس ٹیم سے ہوگا۔ لیکن ہماری توجہ اب فائنل پر ہے۔

  3. ’پاکستان کا بے مثال کم بیک‘۔۔۔ گراؤنڈ کے باہر پاکستانی شائقین بہت خوش

    ایک ہفتہ پہلے تک جس ٹیم کی وطن واپسی کی پیشگوئیاں ہو رہی تھیں آج اس نے ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی سیمی فائنل میں فتح کے بعد سڈنی اور لاہور سے دیکھیے یہ لائیو۔

  4. عمران خان کی بابر اعظم کو مبارکباد

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. کپتان کین ولیمسن: پاکستان جیت کے مستحق ہیں

    ولیمسن نے کہا: پاکستان نے اچھی بولنگ کی مگر مچل نے اچھا کھیلا۔ پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور وہ جیت کے مستحق ہیں۔ ہماری فیلڈنگ ٹھیک دی مگر بابر اور رضوان نے ہم پر دباؤ ڈالا۔ ہمیں فیلڈنگ پر دھیان دینا چاہیے تھا۔‘

  6. ’ٹیم پاکستان کا زبردست کم بیک‘ شہباز شریف کا ٹویٹ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

    رضوان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    رضوان نے کہا: میں نے اور بابر نے فیصلہ کیا کہ نئی گیند کے خلاف جارحانہ کھیلنا ہے اور پچ مشکل تھی۔ پاور پلے کے بعد ہم نے بات کی کہ ایک کو آخر تک میچ لے جانا ہوگا۔ ٹیم نے سخت محنت کی ہے اور ہمیں ہمیشہ سے خود پر یقین تھا۔

  8. پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا!

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔

  9. آخری اوور میں دو رنز درکار, سکور 151/3

  10. حارث شارٹ فائن لیگ پر کیچ آؤٹ

  11. سوڈی نے حارث کا کیچ چھوڑ دیا

  12. پاکستان کا 18 اوورز کے بعد سکور 145/2, دو اوورز کا 8 رنز درکار

  13. حارث کے پُل پر چھ رنز

  14. حارث کی فرگوسن کو کوور ڈرائیو، چار رنز

  15. پاکستان کا 17 اوورز کے بعد سکور 132/1, تین اوورز میں 21 رنز درکار

    شان مسعود کی کریز پر آمد۔۔۔

  16. رضوان کا ڈیپ کوور پر کیچ آؤٹ، بولٹ کی دوسری وکٹ

  17. آج سیمی فائنل دیکھنے والے شائقین کی تعداد 36 ہزار 443: آئی سی سی

  18. پاکستان کو چار اوورز میں 26 رنز درکار, سکور 127/1

  19. ساؤدی کے اوور میں پانچ رنز

  20. سینٹنر نے پوائنٹ پر حارث کا کیچ چھوڑ دیا، وہ 11 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے