ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ایک رن سے فتح

پرتھ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 24ویں مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    پاکستان کا اگلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 30 اکتوبر (اتوار) کو مقامی وقت دن 12 بجے شروع ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق خبروں اور تجزیوں کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

  2. کریگ اروین: ’ہم ٹاپ کی ٹیموں کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں‘

    فاتح کپتان کریگ اروین کہتے ہیں کہ ’بیٹنگ کی کارکردگی سے لگا کہ ہم نے 20 سے 25 رنز کم بنائے۔

    ’پیسرز نے ابتدا میں اچھی جگہ پر بولنگ کی۔۔۔ رضا نے درمیان میں اہم وکٹیں حاصل کر لیں۔‘

  3. بابر اعظم آج ’بیٹنگ سے مایوس‘

    پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس نتیجے کی ’میں توقع نہیں کر رہا تھا۔ بیٹنگ نے مایوس کیا ہے۔‘

    ’میرے اور رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔‘

    ’ہم ساتھ بیٹھیں گے اور اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے تاکہ اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’یہ درست ہے کہ ہماری سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو رہی ہے لیکن ہم اگلے میچوں میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔‘

  4. زمبابوے سے شکست پر پاکستانی شائقین مایوس۔۔۔ بی بی سی اردو کا فیس بُک لائیو

    زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

    پاکستان کی اس شکست کے بعد پرتھ سٹیڈیم کے باہرشائقین کے تاثرات جانیے اس لائیو میں۔۔۔

  5. سکندر رضا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

    سکندر رضا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا آتے ہوئے میں نے اپنے کپتان (کریگ اروین) سے کہا تھا کہ اگر میں مین آف دی میچ بنا تو آپ مجھے گھڑی دلائیں گے۔۔۔ اب میں انھیں یاد دلا رہا ہوں کہ انھوں نے مجھے تین گھڑیاں دلانی ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’یہ جیت زمبابوے کی کرکٹ کی بہترین جیت ہے۔‘

  6. گروپ ٹو میں پاکستان کے لیے حالات ہرگز اچھے نہیں

    گروپ ٹو

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنگروپ ٹو پوائنٹس ٹیبل

    گروپ ٹو میں انڈیا چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    اس فتح کے بعد زمبابوے تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان صفر پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

  7. پاکستان 20 اوورز میں صرف 129 رنز بنا سکا، زمبابوے ایک رن سے یہ میچ جیت گیا

    پاکستان کے لیے 131 رنز کے ہدف کا تعاقب آسان نہ رہا اور ابتدا میں وکٹیں گِرنے سے مڈل آرڈر پر دباؤ بڑھ گیا۔

    شان مسعود اور شاداب خان کے درمیان 52 رنز کی شراکت ہوئی مگر سپنر سکندر رضا نے تین وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے کی میچ میں واپسی کرائی۔

    محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ساتھ 34 رنز جوڑے۔ آخری اوور میں نواز کی وکٹ کے بعد درکار 11 رنز مکمل نہ ہوسکے۔

    آخری گیند پر شاہین کو تین رنز بنانا تھے مگر وہ لانگ آن پر شاٹ لگانے کے بعد دوسرا رن لیتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ زمبابوے نے 2021 میں پاکستان کو 99 رنز پر آؤٹ کرکے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  8. دوسرے رن کی کوشش میں رن آؤٹ

  9. نواز نے پانچویں گیند پر وکٹ گنوا دی

  10. ڈاٹ گیند، اب دو گیندوں پر تین رنز درکار

  11. تین پر تین درکار

  12. وسیم کا سنگل، اب نواز سٹرائیک پر

    سیدھے چوکے کی کوشش ناکام مگر ایک رن مل گیا۔

  13. وسیم کا سلو گیند پر سیدھا چوکا، پاکستان کو اب چار گیندوں پر چار رنز درکار

  14. پانچ گیندوں پر آٹھ رنز درکار، وسیم سٹرائیک پر

  15. نواز کے پہلی گیند پر تین رنز

    بریڈ ایونز کا اوور شروع۔۔۔

    کوور پر جارحانہ سٹروک مگر فیلڈر نے چوکا ہونے سے روک لیا۔

  16. ایک اور ڈاٹ گیند، آخری اوور میں 11 رنز درکار

    سٹرائیک پر نواز ہوں گے۔

  17. نواز کا ایک رن، وسیم سٹرائیک پر

    سات گیندوں پر 11 رنز درکار

  18. نواز کا اہم چھکا، لیگ سٹمپ پر باؤنسر باؤنڈری پار

  19. نواز کی سیدھی شاٹ مگر فیلڈر کی پہنچ سے دور، دو رنز لے لیے

  20. باؤنسر پر ڈاٹ گیند، امپائر کا کندھے سے اوپر ایک گیند کا اشارہ