انڈیا نے سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر جیت لیا، کوہلی کی 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز
میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
لائیو کوریج
عمیر سلیمی
پاکستان انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ: قصور محمد نواز کا نہیں تھا
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
پاکستان کا اگلا میچ 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف ہوگا جبکہ اسی روز انڈیا کا سامنا نیدرلینڈز سے ہوگا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق خبروں اور تجزیوں کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
نواز کے آخری اوور میں نو بال اور فری ہٹ پر بحث: ’اس پر نظرثانی ہونی چاہیے‘
کوہلی کے حارث کو دو چھکے انڈیا کو میچ میں واپس لے آئے: روہت شرما
روہت شرما کا کہنا تھا کہ ’کوہلی نے اپنا وسیع تجربہ استعمال کیا۔‘
’ہاردک اور کوہلی کی پارٹنرشپ ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ یہ نہ صرف کوہلی بلکہ انڈیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی اننگز ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’کوہلی کے حارث کو دو چھکے انڈیا کو میچ میں واپس لے آئے۔ جب آپ ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیت لیتے ہیں تو ٹیم کا اعتماد بہت بڑھ جاتا ہے۔
’ اس ورلڈ کپ کے گروپ میں شکست کی زیادہ گنجائش نہیں ہے۔ اس لیے پہلا میچ بہت اہم تھا۔‘
شکست کے باوجود یہ میچ بہت کلوز رہا: بابر اعظم
بابر اعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ نواز کو آخری اوور کرانے کا فیصلہ اس لیے تھا کہ ’میں نے مرکزی بولرز کو درمیانی اوورز میں اس لیے بولنگ کی کیونکہ ہمیں اس وقت وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ہمیں وکٹیں نہیں ملیں۔
’نواز کے لیے آخری اوور کرانا آسان نہ تھا۔ کوہلی اور پانڈیا کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔ شاہین کی بولنگ سے مطمئن ہوں اسے کچھ وقت چاہیے۔
’لیکن اس نے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آکر اچھی بولنگ کی۔ شکست کے باوجود یہ میچ بہت کلوز رہا ہے۔‘
انڈین اور پاکستانی فینز اس میچ پر کیا کہہ رہے ہیں؟
ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ بی کے پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہےـ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر اس وقت کیا مناظر ہیں اور پاکستانی اور انڈین فینز کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس لائیو میں۔۔۔
گروپ ٹو کے پہلے مقابلے کے بعد انڈیا پہلی، پاکستان آخری پوزیشن پر
ہم جیت کی پوزیشن میں نہیں تھے: روہت شرما
روہت شرما کا کہنا تھا کہ ’پچ میں سوئنگ تھا اور ہم نے کنڈشنز کا اچھا استعمال کیا۔ انھوں نے بیچ میں اچھی بیٹنگ کی۔‘
’ہمیں معلوم تھا کہ اتنا آسان چیز نہ ہوگا۔۔۔ ہماری کوشش تھی کہ میچ کو آخری اوور تک لے جایا جائے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’ہم جیت کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ جس طرح ہم جیتے یہ بہترین رہا۔‘
’یہ کوہلی کی انڈیا کے لیے بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔‘
’کوہلی کو کریڈٹ جاتا ہے‘
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’ورات کوہلی کو بہترین باری پر کریڈٹ جاتا ہے۔‘
’ہم نے وکٹ کی تلاش میں فاسٹ بولرز سے بولنگ کرائی مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ میچ میں ہم نے بہت سے مثبت چیزیں دیکھیں جیسے شان اور افتخار کی شراکت۔‘
ورات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کوہلی کا کہنا ہے کہ ’پانڈیا نے مجھے کہا کہ وکٹ پر آخری وقت تک رہو، ہم میچ جیت سکتے ہیں۔‘
’شاہین آفریدی کا اوور جس میں میں نے تین چوکے لگائے وہ اہم تھا کہ میں نے سوچا تھا کہ وہ اہم بولر ہیں جن پر اٹیک کیا جائے۔‘
انڈیا کی آخری گیند پر چار وکٹوں سے فتح

،تصویر کا ذریعہGetty Images
میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
حارث رؤف اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ایشون کا چوکا
نواز کی وائیڈ، سکور برابر
انڈیا کو آخری گیند پر دو رنز درکار
دنیش کارتک سٹمپ ہوگئے
دو گیندوں پر دو رنز درکار
فری ہٹ پر کوہلی بولڈ، انڈین بیٹرز کے بھاگ کر تین رنز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نواز کی وائیڈ، تین گیندوں پر پانچ رنز درکار
انڈیا کو تین گیندوں پر چھ رنز درکار
