آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

بابر کی دھواں دار سینچری اور رضوان کے ساتھ ناقابلِ تسخیر شراکت، پاکستان کا 200 رنز کا کامیاب تعاقب

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آج پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابلِ تسخیر شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا اور بابر اعظم نے دھواں دار اننگز کے ساتھ فارم میں واپسی کی ہے۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی لائیو کوریج اپنے اختتام کو پہنچی!

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے متعلق ہمارا لائیو پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔

  2. ’ویلکم بیک بابر!‘

  3. بابر اعظم پلیئر آف دی میچ قرار!

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ انھوں نے 62 گیندوں پر سینچری بنائی اور مجموعی طور پر 110 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

    بابر نے اس موقع پر کہا کہ میری رضوان کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ اچھی ہے میری کیمسٹری بنی ہوئی ہے۔

  4. ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ بابر اور رضوان مسئلہ ہیں تو آپ انھیں گذشتہ دو برس سے نہیں دیکھ رہے تھے‘

  5. ’رضوان کی اننگز بھی بہت اہم تھی‘

  6. ’بابر اپنی سپیشل اننگز کراچی کے لیے سنبھال کر رکھتے ہیں‘

  7. ’اس جوڑی کا بڑے اہداف کا کامیابی سے تعاقب کرنا غیر معمولی ہے‘

  8. بریکنگ, بابر کی دھواں دار سینچری اور رضوان کے ساتھ ناقابلِ تسخیر شراکت، پاکستان کا 200 رنز کا کامیاب تعاقب

    پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں شکست کے بعد بہترین جواب دیتے ہوئے نہ صرف 200 رنز کا کامیاب تعاقب کیا ہے، بلکہ ایسا بغیر کسی نقصان کے کیا ہے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان جنھیں گذشتہ کئی دنوں سے سست بیٹنگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور انھوں نے اس کا بھرپور جواب دیا ہے۔

    بابر اعظم نے آج بہترین سینچری بنائی اور محمد رضوان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

  9. پاکستان کو آخری اوور میں تین رنز درکار!

    لیوک وڈ جنھیں گذشتہ میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا، اس میں میچ میں خاصے مہنگے رہے، اور ان کے اوورز میں 49 رنز بنے۔

  10. بریکنگ, دھواں دار سینچری کے ساتھ بابر اعظم کی فارم میں واپسی!

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دھواں دار سینچری بنا کر فارم میں واپسی کی ہے۔

    انھوں نے اپنی اننگز میں نو چوکے اور پانچ چھکے لگائے ہیں۔

  11. بابر اعظم کا ڈیوڈ ولی کو ایک اور چھکا، کپتان سینچری کے قریب

  12. بابر اعظم کے وڈ کو دو چوکے، اوور میں 13 رنز بنے!, 16 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور: 164/0

  13. عادل رشید کے اوور میں دو چھکے!, 15 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور: 152/0

    عادل رشید کے اوور میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک ایک چھکا مار کر پاکستان کی تعاقب پر گرفت مضبوط کر دی ہے۔

  14. معین علی کے اوور میں تین چھکے، کل 21 رنز بنے

    معین علی کے اوور میں بابر اعظم نے دو اور محمد رضوان نے ایک چھکا لگا کر تعاقب پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

    پاکستان کو اس وقت جیت کے لیے 42 گیندوں پر 75 رنز درکار ہیں۔

    بابر اور رضوان دونوں کی ہی نصف سنچریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور دونوں نے اب جارحانہ انداز اپنایا ہوا ہے۔

    بابر اعظم کی سات اننگز کے بعد یہ پہلی نصف سنچری ہے۔

  15. بریکنگ, بابر کا لیوک وڈ کو چھکا، رضوان کی نصف سنچری مکمل

    بابر اعظم نے لیوک وڈ کے اوور میں خوبصورت چھکا لگایا اور اب وہ اپنی نصف سنچری کے قریب ہیں۔

    ادھر محمد رضوان پہلے ہی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔

  16. بابر کا چوکا، عادل رشید کے اوور میں نو رنز بنے!, نو اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 83/0

    بابر اعظم نے عادل رشید کی پہلی گیند پر انھیں چوکا لگایا ہے اور آج پاکستانی بلے باز عادل رشید کو محتاط انداز میں نہیں کھیل رہے۔

  17. سیم کرن کا اچھا اوور صرف چھ رنز بنے, پاکستان کا سکور: آٹھ اوورز میں 74/0

  18. عادل رشید کی آمد پر پاکستان کا رن ریٹ تھما نہیں، لگاتار دو چوکے!, پاکستان کا سکور: سات اوورز میں 68/0

    عادل رشید کے اٹیک میں آنے کے باوجود پاکستان کا رن ریٹ تھما نہیں ہے بلکہ رضوان نے انھیں دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر اوور میں نو رنز وصول کیے ہیں۔

  19. بریکنگ, رضوان کا ڈاسن کو چھکا، پاور پلے میں پاکستان کے 59 رنز

    ڈاسن کے اوور میں بابر کے چوکے اور رضوان کے چھکے کے باعث پاکستان نے پاور پلے میں 59 رنز بنائے ہیں اور یوں پاور پلے پاکستان کے نام رہا ہے۔