پاکستان نے گروپ مرحلے کی شکست کا بدلہ چکا دیا، انڈیا کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح

ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں پاکستان نے انڈیاکو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں شکست دے دی ہے۔ محمد نواز اور رضوان کی عمدہ شراکت اور خوشدل اور آصف کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان نے 182 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں پورا کر لیا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. یہ لائیو پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بی بی سی اردو کی پاکستان انڈیا میچ کی لائیو کوریج اپنے اختتام کو پہنچی۔

  2. عمران خان کی پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. آرشدیپ سنگھ پر تنقید کرنا بند کریں: ہربھجن سنگھ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    آرشدیپ سنگھ کو انتہائی اہم موقع پر آصف علی کا کیچ ڈراپ کرنے پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انڈیا کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی جانب سے ان کی ہمت بندھائی جا رہی ہے۔

  4. بریکنگ, محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار!

    nawaz

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی آلراؤنڈر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    انھوں نے ایک انتہائی اہم موقع پر آ کر پاکستان کی بیٹنگ کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ جارحانہ انداز بھی اپنائے رکھا جس سے پاکستان کو درکار رن ریٹ کم رکھا۔

    نواز نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بیٹنگ میں پروموشن اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ انڈیا کے لیگ سپنرز بولنگ کر رہے تھے اور اس کے علاوہ لیفٹ ہینڈ، رائٹ ہینڈ کمبینیشن بھی بنائے رکھیں تاکہ چھوٹی باؤنڈری کا استعمال کر سکیں۔

    نواز نے اس دوران میچ میں سوریا کمار یادو کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔ انھوں نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، جس کا فائدہ آج ہوا۔

    اس کے علاوہ نواز نے تین کیچ پکڑے تھے جس میں پانڈیا کا بہترین کیچ بھی شامل تھا۔

  5. بریکنگ, پاکستان نے انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی!

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے سوپر فور مرحلے میں انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں شکست کا بدلہ چکا دیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے تعاقب کے دوران محمد رضوان اور محمد نواز نے عمدہ شراکت جوڑ کر پاکستانی پاور ہٹرز کے لیے ایک بہترین بنیاد رکھی۔

    پھر آخر میں آصف علی اور خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

  6. بریکنگ, آصف علی کو آرشدیپ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا!, پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر دو رنز درکار!

    asif

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. بریکنگ, آصف علی کا چوکا، پاکستان جیت سے دو رنز دور!

  8. بریکنگ, پاکستان کو پانچ گیندوں پر چھ رنز درکار!

  9. بریکنگ, آصف علی کا بھونیشور کو چھکا!

    asif

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آصف علی نے بھونیشور کمار کے اوور کی دوسری گیند پر چھکار لگا دیا ہے جس کے بعد اب پاکستان اس میچ میں فیورٹ ہے۔

    بھونیشور کا یہ اوور خاصا مہنگا رہا، جس میں انھیں خوشدل سے بھی ایک چوکا پڑا اور پھر آخری گیند پر آصف علی نے چوکا لگا کر، اوور میں 19 رنز بنا لیے۔

  10. آصف کا کیچ ڈراپ، پاکستان کو آخری دو اوورز میں 26 رنز درکار!

    آرشدیپ سنگھ نے روی بشنوئی کی بولنگ پر آصف علی کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس اوور میں صرف آٹھ رنز بنائے گئے، جس کے بعد اب پاکستان کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 26 رنز درکار ہیں۔

  11. بریکنگ, محمد رضوان بھی آؤٹ، انڈیا کی میچ میں واپسی, پاکستان کا سکور 17 اوورز کے اختتام پر 148/4

    پاکستانی وکٹ کیپر 51 گیندوں پر 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے ہیں۔

    اس وقت انڈیا نے میچ میں واپسی کی ہے اور پاکستان کو جیت کے لیے تین اوورز میں 34 رنز درکار ہیں۔

  12. بھونیشور کا کامیاب اوور، پاکستان کو چار اوورز میں 43 رنز درکار

    buvi

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بھونیشور نے اٹیک میں واپس آنے کے بعد پاکستان کو کچھ حد تک محدود کیا اور محمد نواز کی وکٹ حاصل کر کے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کے درکار رن ریٹ مزید بڑھ جائے۔

  13. بریکنگ, محمد نواز جارحانہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انڈیا کو اہم کامیابی مل گئی

    پاکستان کے آلراؤنڈر محمد نواز بھونیشور کمار کی گیند پر مڈ آف پر کیچ دے بیٹھے ہیں تاہم انھیں جس وجہ سے پروموٹ کیا گیا تھا، وہ اپنا کام کر گئے۔

    نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

  14. 15 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 135 رنز، نواز اور رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری

    15 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہے۔ محمد نواز اور رضوان کی عمدہ شراکت جاری ہے۔

    دونوں نے اب تک کی شراکت میں 72 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان کو ایک مستحکم پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

  15. پانڈیا کے اوور میں 12 رنز بنے، نواز اور رضوان کی بہترین شراکت جاری

  16. رضوان کی نصف سنچری مکمل، نواز کا جارحانہ انداز برقرار!

    ایک طرف محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی ہے تو دوسری جانب محمد نواز ہر اوور میں باؤنڈری حاصل کر کے سکور کو درکار رن ریٹ کے قریب رکھے ہوئے ہیں۔

  17. نواز کی اچھی بیٹنگ جاری، پاکستان کو دس سے زیادہ رن ریٹ درکار!, 12 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 96/2

  18. بریکنگ, رضوان کا چہل کو چھکا!

    محمد رضوان نے چہل کو مڈ وکٹ کے اوپر سے چھکا مارا ہے۔

  19. بریکنگ, محمد نواز کا آتے ہی پہلے چوکا پھر چھکا!, دس اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 76/2

    pandya

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے آج محمد نواز کو افتخار احمد اور شاداب خان سے پہلے پروموٹ کیا ہے۔ اس کی وجہ انڈیا کے دو لیگ سپنرز کی اٹیک میں موجودگی ہے۔

    پاکستان کا رن ریٹ اس وقت درکار رن ریٹ سے کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محمد نواز نے آتے ہی پہلے چوکا، اور پھر ایک چھکا مارا ہے۔

  20. بریکنگ, فخر زمان چوکا مارنے کے بعد آؤٹ، پاکستان کو دوسرا نقصان!, پاکستان کا سکور نو اوورز میں 67/2

    chahal

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images