ہارڈک پانڈیا کی تین وکٹوں اور صرف 17 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کے باعث انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کو سلو اوور ریٹ کے باعث ایک فلیڈر دائرے میں رکھنے کی سزا دی گئی، جس کا پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستانی فاسٹ بولرز آخر میں ٹانگوں میں کریمپس کے باعث بھی اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ اس میچ میں دونوں طرف کے بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بلے بازوں کے لیے پچ خاصی مشکل ثابت ہوئی۔
انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی، اور جڈیجا کے 35، 35 رنز بنا کر انڈیا کی بیٹنگ کو سہارا دیے رکھا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ دو جبکہ محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔