حارث رؤف اور آصف علی پاکستان کے ہیرو، نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے فتح

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں انڈیا کے خلاف فتح کے بعد منگل کو پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ کریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاندار بیٹنگ سے میچ ختم کرنے والے آصف علی نے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and شجاع ملک

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا

    آج کے دن کے دونوں میچوں کی کوریج مکمل ہونے کے بعد اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔

  2. بدھ کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہوگا

    بدھ کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    ابو ظہبی کے میدان میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کا ہوگا جبکہ شام کو اسی میدان پر سکاٹ لینڈ کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔

  3. بریکنگ, منگل کے دو میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

    table

    ،تصویر کا ذریعہICC

    منگل کو ورلڈ کپ کے دو میچ کھیلے گئے جس میں سے ایک گروپ ون کا اور دوسری گروپ ٹو کا میچ تھا۔

    دن کے پہلے میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا ٹاکرا تھا اور ان دونوں کے لیے یہ میچ بہت اہم تھا کیونکہ دونوں نے اپنے پہلے میچ میں شکست کھائی تھی۔

    تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اس بار بھی اچھا نہ کھیلا اور 20 اوورز میں صرف 143 رنز بنا سکی۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دبئی کے میدان پر یہ ہدف باآسانی 19ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    اس جیت کے ساتھ ان کے دو میچوں میں دو پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ مثبت 0.179 ہے۔ ویسٹ انڈیز اب دو میچز کے بعد صفر پوائنٹ ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ منفی 2.55 ہے۔

    دوسری جانب شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک بہت دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہو گیا ہے۔

    پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اب مثبت 0.738 ہے اور ان کا اگلا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی میں ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا اور اب ان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.738 ہے۔ کیویز اب اپنا اگلا میچ 31 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف کھیلیں گے۔

  4. ’ہم نے شاید ان کو دس رنز زیادہ دے دیے تھے لیکن یہ کرکٹ ہے اور ایسا ہو جاتا ہے‘

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جیت سے ملنے والے حوصلے کو آگے لے کر جائیں گے۔

    انھوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے بہت متاثر کن کارکردگی دکھائی۔

    ’ہم نے شاید ان کو دس رنز زیادہ دے دیے تھے لیکن یہ کرکٹ ہے اور ایسا ہو جاتا ہے۔‘

    شعیب ملک اور آصف علی کی بہترین بیٹنگ پر بھی انھوں نے کہا کہ جیت کا سہرا ان کے سر بھی جاتا ہے۔

    ’ہر گیم اہم ہے، لیکن ہم باری باری لے کر جانا چاہتے ہیں اور کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔‘

  5. ’ہمارا سامنا پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم سے تھا اور میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘

    crikcet

    ،تصویر کا ذریعہget

    نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اس ہار سے کافی مایوس ہیں۔

    ’بدقسمتی سے ہم کھیل کے آخر میں مقابلہ ختم نہیں کر سکے لیکن ہمارا سامنا پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم سے تھا اور میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

    ولیمسن نے پاکستان کے بارے میں مزید کہا کہ یہ بہت اچھی ٹیم ہے اور ان کی کارکردگی کو دیکھنا ہو گا۔

    انھوں نے کہا کہ وہ اب اگلے میچ کے لیے تیاری کریں گے۔

  6. ’میں لاہور قلندرز کا شکر گزار ہوں۔ ان کی وجہ سے میں یہاں ہوں‘

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے حارث رؤف نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ خدا کے شکر گزار ہیں اور انھوں نے ٹیم کی شاندار فیلڈنگ اور شائقین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    ’میں دو سال سے کھیل رہا ہوں۔ ہم سب ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور اور اپنے پلانز ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرتے ہیں اور وہ ہمیں حوصلہ دیتا ہے۔‘

    گپٹل کی وکٹ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ بہت قیمتی تھی اور انھوں نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھی کی وجہ سے وہ یہاں ہیں۔‘

  7. بریکنگ, پاکستانی عوام جیت کا جشن کیسے منا رہی ہے؟, علی کاظمی کے ساتھ بی بی سی اردو کا فیس بک لائیو دیکھیں

    پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

    لوگ جیت کا جشن کیسے منا رہے ہیں؟ علی کاظمی کے ساتھ بی بی سی اردو کا فیس بک لائیو

  8. krk,
  9. بریکنگ, حارث رؤف میچ کے بہترین کھلاڑی

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہgett

  10. پاکستان کی دو میچوں میں دو فتوحات

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. ’آصف علی سر، آصف علی سر!‘

  12. ’پاکستان سیمی فائنل تک پہنچے گا‘

  13. بریکنگ, حارث رؤف اور آصف علی پاکستان کے ہیرو، نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے فتح

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ ٹو میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار حارث رؤف کی شاندار بولنگ اور مشکل وقت میں آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کا رہا۔

    حارث رؤف نے اپنے کرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ آصف علی نے محض 12 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے قیمتی 27 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

  14. کیا آپ کو شعیب ملک کی بیٹنگ اوسط پتا ہے؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. ’ملک سپین کے اچھے کھلاڑیوں میں سے ہیں‘

  16. بریکنگ, شعیب ملک کا بلند و بالا چھکا!, پاکستان کا سکور: 126/5، 18 اوور مکمل

    مچل سانٹنر کے آخری اوور میں شعیب ملک نے اپنے طویل تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوور میں 15 رنز حاصل کر لیے اور اب پاکستان کو دو اوورز میں نو رنز درکار ہیں۔

  17. بریکنگ, آصف علی کے لگاتار دو چھکے! 18 گیندوں پر 24 درکار!, پاکستان کا سکور: 111/5، 17 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نئے آنے والے آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو بہترین انداز میں کھیلتے ہوئے دو لگاتار چھکے مارے اور اس کی مدد سے مطلوبہ اوسط نیچے آ گئی ہے۔

    اب پاکستان کو تین اوورز میں 24 رنز کی ضرورت ہے۔

  18. اش سودھی کا سپیل مکمل، 24 گیندوں پر 37 درکار, پاکستان کا سکور: 97/5، 16 اوور مکمل

    اش سودھی نے اپنا سپیل مکمل کر لیا جس میں انھوں نے 29 رنز کے عوض دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے بالآخر اپنا پہلا چوکا مار دیا لیکن وہ اس وقت 14 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا سکے ہیں۔

  19. بریکنگ, عماد وسیم کا چوکا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ, پاکستان کا سکور: 91/5، 15 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی کی اننگز آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور کیوی بولرز ان پر پوری طرح حاوی نظر آ رہے ہیں۔

    بولٹ کے اوور میں عماد وسیم نے ایک چوکا لگایا لیکن اگلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

    عماد وسیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

    اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف 47 کی اننگز کے بعد سے ابتک 12 اننگز میں ان کا بہترین اسکور صرف 20 رنز رہا ہے۔

    تاہم نئے بلے باز آصف علی نے اپنی پہلی گیند پر چار رنز حاصل کر کے پاکستان کے لیے اوور میں نو رنز حاصل کر لیے۔

    اس موقع پر کیوی ٹیم نے اپنے 100 رنز مکمل کر لیے تھے۔

  20. آخری چھ اوورز کا کھیل باقی, پاکستان کا سکور: 82/4، 14 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اش سودھی کے تیسرے اوور میں پاکستان نے کل سات رنز حاصل کیے اور اس کے بعد اب رن حاصل کرنے کی مطلوبہ اوسط 8.83 تک پہنچ چکی ہے۔